تلاش کا نتیجہ "mohabbat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضہ ہےغم دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے
فنا ہونا محبت میں حیات جاودانی ہےکسی قاتل پہ دم نکلے تو لطف زندگانی ہے
پرستار محبت کو خیال ماسوا کیوں ہوخوشی بھی تیرے ملنے کی شریک مدعا کیوں ہو
محبت سہل بھی دشوار بھی ہےیہ شعلہ نور بھی ہے نار بھی ہے
محبت کے آنسو ہیں پی جائیےکہیں کوئی طوفان آ جائے نا
دستور محبت کا سکھایا نہیں جاتایہ ایسا سبق ہے جو پڑھایا نہیں جاتا
ہو گئی ان سے محبت ہو گئیان کی مرضی میری قسمت ہو گئی
اشکوں کے تبسم میں آہوں کے ترنم میںمعصوم محبت کا معصوم فسانا ہے
محبت کی شیریں نوا بن گئے تممری زیست کا آسرا بن گئے تم
داستاں عشق و محبت کی کتابوں میں نہیںجو نشہ آنکھ میں تیری ہے شرابوں میں نہیں
تیرا ہر نام ہے حلال ہر اک مشکل کاعین ایمان ہے مومن کو محبت تیری
محبت کی ہم چوٹ کھائے ہوئے ہیںکسی بے وفا کے ستائے ہوئے ہیں
ابھی کیا کریں ضبط محبت میں تو مرتے ہیںکہ نالے بن بن کر کلیجہ میں اترتے ہیں
الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیںیہ نالے تیر بن بن کر کلیجے میں اترتے ہیں
اندھیرے میں دل کے چراغ محبت یہ کس نے جلایا سویرے سویرےتصور کے سورج کی اک اک کرن سے نیا نور پایا سویرے سویرے
کھینچ دی تصویر تو نے اے محبت پیر کیدل میں جلوہ پیر کا آنکھوں میں صورت پیر کی
اب تیرا اے دل بے تاب خدا حافظ ہےکر چکے ہم تو محبت میں حفاظت تیری
یہی وقت ہے مے کدہ جا کے زاہد شراب محبت سے دل اپنا دھو لےوہ دیکھ آسماں سے گھٹاؤں کی پریاں چلی آ رہی ہیں ادھر بال کھولے
کہتے ہیں کس کو درد محبت کون تمہیں بتلائے گاپیار کسی سے کر کے دیکھو خود ہی پتہ چل جائے گا
دل جس کی محبت میں گرفتار ہے میراوہ دشمن جانی او دل آزار ہے میرا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books