تلاش کا نتیجہ "چال"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ادا بانکی نرالی چال صورت بھولی بھالی ہےابھی نادان ہیں کم سن ہیں طبیعت لاابالی ہے
عجب دل کش ہے شکل اس کی عجب ہے چال مستانہدکھا کر اک جھلک مجھ کو بنایا اپنا دیوانہ
بانکی چھب اور ترچھی چتون چال قیامت ڈھائے ہےقہر خدا انداز کمر ہے بات میں سو بل کھائے
کس کس کے چلے جوڑ شبِ وصل میں مجھ پرچکمے دیے شوخی نے تو کی چال حیا نے
وہی نقشہ وہی شوخی وہی چالسراپا دل ربا ہے میں نہیں ہوں
مورے پیا کے لمبے لمبے کیسچال ہے پی کی سب سے نرالی
چال جیسے کڑی کمان کا تیردل میں ایسے کے جا کرے کوئی
ٹھوکریں کھلوائے گی یہ چال اٹھلائی ہوئیکیا جوانی پھرتی ہے جوبن پہ اترائی ہوئی
نشیلی مست آنکھیں سرخ ڈورے چال متوالیشباب اس گل کا گویا صاف تصویر جوانی ہے
دفعتاً رنگ بدل دیتی ہے یہ عالم کاچال اے مہر تری گردش ایام میں ہے
اسی طرح عاشقوں کو تو ملا کے ٹھوکروں میںکرے سرفراز پیارے تیری چال میں نے پائی
دل ہم سے لے کے ان کی نگاہیں بدل گئیںدھوکا دیا فریب کیا چال چل گئے
لاکھ دنیا میں پھنسوں چال وہ چل جاؤں گاکہ میں اس بھول بھلیاں سے نکل جاؤں گا
کچھ کم نہیں مسبح سے تو بول چال میںہاں کہ کے جان ڈال سوال وصال میں
بغیر بوسہ لیے دل نہ دیں گے یاد رہےکہ چال باز ہو تم ہوشیار ہم بھی ہیں
تمہاری چال کی ہم مٹنے والے داد کیا دیں گےقیامت سے ذرا پوچھو میری رفتار کیسی ہے
یہ اپنی چال ہے افتادگی سے ان دنوں پہروںنظر آیا جہاں پر سایۂ دیوار بیٹھے ہیں
جو خوش خرام حسین گالیاں سناتے ہیںاب ان سے جوش حزیں بول چال ہے کہ نہیں
چلے لاکھ چال دنیا ہو زمانہ لاکھ دشمنجو تری پناہ میں ہو اسے کیا کسی سے ڈرنا
اسی رشک پری پر جان دیتا ہوں میں دیوانہادا جس کی ہے بانکی ترچھی چتون چال مستانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books