تلاش کا نتیجہ "मुक़ाबिल"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اے جذبۂ دل گر میں چاہوں ہر چیز مقابل آ جائےمنزل کے لیے دو گام چلوں اور سامنے منزل آ جائے
متقابل ہے مقابل میرارک گیا دیکھ روانی میری
تیری فرصت کے مقابل اے عمربرق کو پابہ حنا باندھتے ہیں
حسرت سے دیکھتے ہو سجود وفا مگربہزادؔ مبتلا کے مقابل تمہیں تو ہو
ہر چند میں ہوں طوطی شیریں سخن ولےآئینہ آہ میرے مقابل نہیں رہا
وہ خودبیں خود نما ہے میں نہیں ہوںمقابل آئینہ ہے میں نہیں ہوں
چاہے ہے پھر کسی کو مقابل میں آرزوسرمے سے تیز دشنۂ مژگاں کیے ہوئے
لہریں لیتا ہے جو بجلی کے مقابل سبزہچرخ پر بادلا پھیلا ہے زمیں پر مخمل
ہو گئی قیس کی خود پوری تمنا اس دمجس گھڑی نجد میں ناقہ کے مقابل نکلا
ہے جوش گریہ موج تبسمؔ سے ہم کنارہوتے ہیں حسن و عشق مقابل جگہ جگہ
وہ آئینہ مقابل رکھ کے ہم سے منہ ملاتے ہیںمقدر کو ہمارے فوق حاصل ہے سکندر پر
دل مجھ سے کہہ رہا ہے ترے دل کی بات بھیآئینہ آئینے کے مقابل یہی تو ہے
آئینہ بن کر مقابل اس کے جب آتا ہوں میںبندگی میں بھی خدائی کی جھلک پاتا ہوں میں
حشر ہو جاتا ہے بپا ان کے غرور حسن سےوہ تو یہ کہیے کہ آئینہ مقابل ہو گیا
جو دیکھا عکس آئینہ میں اپنا بولے جھنجھلا کرارے ہٹ کون ہے تو سامنے سے کیوں مقابل ہے
سونگھ لوں خوشبوئے گیسوئے محمد وہ سیہ زلف نہیں جس کے مقابل یہ بنفشہ یہ سیوتی یہ چمبیلی یہ گل لالہ و چمپا کا نکھارجس کی نکہت پہ ہیں قربان گل و برگ و ثمن نافہ آہوئے ختن باد چمن بوئے چمن ناز چمن نور چمن رنگ چمن سارا چمن زار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books