تلاش کا نتیجہ "रूदाद-ए-ग़म"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اپنی روداد غم میں سناؤں کسے میرے دکھ کو کوئی اور سمجھے گا کیاجس کی خاک قدم بھی ہے خاک شفا میرے زخموں کو وہ چارہ گر چاہیے
کبھی ورطۂ غم میں دل کو ڈبو کر کبھی خون پی کر کبھی خون رو کربہت کچھ ابھی اپنی روداد غم کو اسی طرح رنگیں بنانا پڑے گا
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
گلیم بخت سیہ سایہ دار رکھتے ہیںیہی بساط میں ہم خاکسار رکھتے ہیں
ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیںکہ محبت کی زباں نغمہ ہے فریاد نہیں
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
آپ آئے تو خیال دل ناشاد آیاآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
یہ کیا راز ہے ساقیٔ مست و بیخود، یہ کیوں تو نے نظرِ عنایت ہٹالیوہی میکدہ ہے مگر سونا سونا، وہی جام و مینا مگر خالی خالی
دل میں خیال نرگس مستانہ چاہیےیعنی حریم کعبہ خمستانہ چاہیے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
دل جگر کو آشنائے درد الفت کر دیااک نگاہ ناز نے سامان راحت کر دیا
نہ تو کشف دست مسیح دے نہ تجلی سر طور دےتیرے بس میں اگر اے خدا مجھے زندگی کا شعور دے
آباد ہوں میں تاب رخ یار دیکھ کرجیتا ہوں ذرے ذرے میں دیدار دیکھ کر
شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاںزندگی آ جا کبھی ہم بے گھروں کے درمیاں
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
دید جمال حق ہوئی حسن نگار دیکھ کربن گئے بت پرست ہم صورت یار دیکھ کر
نمایاں کر دیا اس نے بہار روئے خنداں کوکہ دی نغمے کو مستی رنگ کچھ صحن گلستاں کو
طالب وصل یار ہوں شوق جگر کو کیا کروںہجر سے بے قرار ہوں سود و ضرر کو کیا کروں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books