تلاش کا نتیجہ "ham-nafas"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ہم نفس اس چمن دہر میں کم آتے ہیںبوئے گل سے کہو ٹھہر ابھی ہم آتے ہیں
ہم خودی ہی میں خدا کو ہم نفس پانے لگےارض پر رہ کر سما تک ہاتھ دوڑانے لگے
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
ہوئی حسن و عشق میں جب بہم انس و آشنائیکہا جب کسی نے مجنوں وہیں لیلیٰ یاد آئی
تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گےظلم ایسا نہ کر کچھ خدا سے تو ڈر تیرے دیوانے آخر کہاں جائیں گے
فرقت میں ایک درد مرا ہم نشیں رہااٹھ بھی کھڑا ہوا تو یہیں کا یہیں رہا
کیا ہر نفس کو زندہ ساقی مجھے پلا کےہر دم نہ لا رہا ہے کلمہ پڑھا پڑھا کے
اے مرے ہم نشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیںبات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
جو سالک ہے تو اپنے نفس کا عرفان پیدا کرحقیقت تیری کیا ہے پہلے یہ پہچان پیدا کر
آ ملیں گے سینہ چاکان چمن سے سینہ چاکبزم گل کی ہم نفس باد صبا ہو جائے گی
صنم کے جسم میں آ کر نفس کا تار کہتے ہیںبرہمن بن کے خود گردن میں ہم زنار رکھتے ہیں
عکس جاناں ہم شبیہ صورت جانانہ ہمآشنا ہیں ہو نہیں سکتے کبھی بیگانہ ہم
بلا کشان غم انتظار ہم بھی ہیںخراب گردش لیل و نہار ہم بھی ہیں
ہم قد یار کو سرو چمنی کہتے ہیںزلف دل دار کو مشک ختنی کہتے ہیں
عکس محبوب ہیں ہم اپنے پرستار ہیں ہمآپ خود اپنی محبت میں گرفتار ہیں ہم
مہر کی ہم پر نظر شق قمر ہوتی نہیںجان جاتی ہے مگر تم کو خبر ہوتی نہیں
جہاں میں جہاں جس کو ہم دیکھتے ہیںتمہیں کو تمہاری قسم دیکھتے ہیں
تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق نظر ملےحوران خلد میں تری صورت مگر ملے
وہ تیغ قتل جو ہم پر اٹھائے بیٹھے ہیںادب سے ہم بھی وہیں سر جھکائے بیٹھے ہیں
شراب عشق سے مخمور ہیں ہمتمہارے رند ہی مشہور ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books