تلاش کا نتیجہ "jalve"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہےسیکڑوں جلوے ہیں ہر جلوے میں یکتائی ہے
ہر جلوے میں دیکھا ترے جلوے کا ہی پرتوہر حسن ترے حسن کا چربہ نظر آیا
ایسے جلوے نظر آئے ہیں کہ جی جانتا ہےہوش اڑاتے ہیں معینؔ کے بھی ہر اک جلوے سے
اندھیرا اجالا نہاں اور عیاںیہ جلوے ہیں سب جلوۂ یار کے
ایک ہے نور جس کے سب جلوےدیکھو موجود جابجا ہیں ہم
میں کہاں ہوں اسی کے جلوے ہیںمیری ہستی پہ چھا گیا کوئی
سمائے ہیں نگاہوں میں وہ جلوےتو کہنا ہی پڑا ہے میں نہیں ہوں
وحدت نے ہر طرف ترے جلوے دکھا دیےپردے تعینات کے جو تھے اٹھا دیے
دل میں کسی حسین کے جلوے سما گئےاپنی نظر سے ساری خدائی اتر گئی
اجازت اگر ہو تو آنکھوں میں رکھ لوںترے جلوے کیوں رائیگاں جا رہے ہیں
آپ کے جلوے سلامت ہیں تو دیکھا جائے گاسیکڑوں کعبے بنیں گے اور بت خانے ہزار
یہ پردے کیسے محبت میں اور حیا کیسیہم آج جلوے ترے بے حجاب دیکھیں گے
تو راز کا جلوہ ہے میں راز ہوں جلوے کاپیدا تری پنہانی پنہاں مری پیدائی
سوچ کر آئیں مری راہ میں آنے والےان کے جلوے ہیں یہاں ہوش اڑانے والے
چشم کم میں واقف نیرنگیٔ فطرت نہیںایک جلوے کی فراوانی ہے یہ کثرت نہیں
دیکھ لینا چاہیے وحدت کے جلوے کی ضیاگرد کثرت ساحت دل سے ہٹانا چاہیے
وہ عشوے وہ غمزے وہ نغمے وہ جلوےطلب کر رہے ہیں ہم آفات کیا کیا
کیا آئینہ خانے کا وہ نقشہ تیرے جلوے نےکرے جو پرتو خورشید عالم شبنمستاں کا
حیات و موت کے جلوے ہیں میری ہستی میںتغیرات دو عالم کا آئنا ہوں میں
آئے تھے سبھی طرح کے جلوے مرے آگےمیں نے مگر اے دیدۂ حیراں نہیں دیکھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books