تلاش کا نتیجہ "qalb-o-jigar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
قلب و نظر پہ آپ ستم ڈھا کے چل دئےاللہ رے بے رخی مجھے تڑپا کے چل دیے
جب تک کہ ترا قلب مصفا نہیں ہوتاجلوہ رخ دل دار کا پورا نہیں ہوتا
دل اڑا غیر کا عاشق کا جگر چھوڑ دیاتم نے اے جانِ جہاں تیر کدھر چھوڑ دیا
چمکائے ہیں کیا داغ جگر آہ رسا نےان پھولوں میں اور آگ لگا دی ہے صبا نے
طالب وصل یار ہوں شوق جگر کو کیا کروںہجر سے بے قرار ہوں سود و ضرر کو کیا کروں
دل جگر کو آشنائے درد الفت کر دیااک نگاہ ناز نے سامان راحت کر دیا
نہ میرے دل نہ جگر پر نہ دیدۂ تر پرکرم کرے وہ نشان قدم تو پتھر پر
کہیں سوز جگر میں وہ کہیں درد نہاں ہو کرکہیں ہیں وہ کسی دل میں کہیں شوروفغاں ہو کر
آدمی آدمی سے ملتا ہےدل مگر کم کسی سے ملتا ہے
تیر کھانے کی ہوس ہے تو جگر پیدا کرسرفروشی کی تمنا ہے تو سر پیدا کر
آئینہ ترے حسن کا دل بھی ہے جگر بھیہے ایک ہی صورت کہ ادھر بھی ہے ادھر بھی
دل میں جگر میں آنکھ میں بس تو ہی تو رہےاس کے سوا نہ اور کوئی آرزو رہے
دل سے تری نگاہ جگر تک اتر گئیدونوں کو اک ادا میں رضامند کر گئی
لگی آگ دل میں جگر جل گیاغضب سے کدھر کا کدھر جل گیا
حیراں ہوں دل کو روؤں کہ پیٹوں جگر کو میںمقدور ہو تو ساتھ رکھوں نوحہ گر کو میں
جان پہ کھیلا ہوں میں میرا جگر دیکھناجی نہ رہے یا رہے مجھ کو ادھر دیکھنا
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہےجب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے
روح بے چپن ہے قالب میں تو پردا کیساراز دل اپنے مسیحا سے چھپانا کیسا
پہلے نہ اڑایا کسی بیکس کے جگر کوپر ہم نے لگائے ہیں ترے تیر نظر کو
اگر جمال حقیقت سے ربط محکم ہےنفس نفس میں نئی زندگی کا عالم ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books