تلاش کا نتیجہ "آتش"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دل ہے آتش کدۂ غم میں پگھلنے کے لیےشمع پیدا ہوئی کس واسطے جلنے کے لیے
غم سے بجا ہیں بیتاب عاشقآتش ہے فرقت سیماب عاشق
ز سوز گریۂ ہجران رخشارش چہ می پرسیصد آتش پارۂ لخت جگر در آستیں دارم
رہیں کیونکر نہ گرد اس روئے آتش رنگ کے گیسوعبادت ہندوؤں کے دین میں آتش پرستی ہے
سیانے خلق سیں یوں بھاگتے ہیںکہ جیوں آتش سیتی بھاگے ہے پارا
آتش دوزخ سے ایمن رکھ مجھےہو مری قسمت میں جنت کی ہوا
آتش دوزخ میں یہ گرمی کہاںسوز غم ہائے نہانی اور ہے
جلایا آتش گل نے چمن میں ہر تنکابہار پھونک گئی میرے آشیانے کو
آتش پرست کہتے ہیں اہل جہاں مجھےسرگرم نالہ ہائے شرربار دیکھ کر
بسان کاغذ آتش زدہ مرے گل روترے جلے بھنے اور ہی بہار رکھتے ہیں
لے ذہینؔ سے کوئی جام آتش تر لےآگ اور پانی کا دیکھ استحالہ شیخ
جاری تھی اسدؔ داغ جگر سے مری تحصیلآتش کدہ جاگیر سمندر نہ ہوا تھا
روشن جمال یار سے ہے انجمن تمامدہکا ہوا ہے آتش گل سے چمن تمام
آتش افروزی یک شعلۂ ایما تجھ سےچشمک آرائی صد شہر چراغاں مجھ سے
برق بجان حوصلہ آتش فگن اسدؔاے دل فسردہ طاقت ضبط فغاں نہیں
عشق پر زور نہیں ہے یہ وہ آتش غالبؔکہ لگائے نہ لگے اور بجھائے نہ بنے
وہی قطرہ وہی دریا وہی قلزم وہی کوزہوہی ہے باد اور آتش وہی پانی وہی اولا
شمع کے طور جلاتا ہوں جگر آتش میںسخن عشق زباں اپنی پہ جب لاتا ہوں
میں شمع فروزاں ہوں میں آتش لرزاں ہوںمیں سوزش ہجراں ہوں میں منزل پروانہ
تو نے کیا آتش حل کردہ پلا دی ساقیبھون ڈالا ہے جگر آگ لگا دی ساقی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books