تلاش کا نتیجہ "ذوق"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
بقدر ذوق جو محکم نہیں ہےوہ کوئی غم ہو میرا غم نہیں ہے
کیوں نہ مایوس مرا ذوق فراواں ہو جائےآدمی کی ہے یہ معراج کہ انساں ہو جائے
کہاں ہیں انتہائے ذوق کامل دیکھنے والےہمیں دیکھیں کہ ہم ہیں حسن باطل دیکھنے والے
تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق نظر ملےحوران خلد میں تری صورت مگر ملے
نہ شوق وصل کا موقع نہ ذوق آشنائی کامیں اک ناچیز بندہ اور اسے دعوی خدائی کا
آدمی کی سرکشی غفلت ہے اپنی اصل سےذوق سجدہ قطرۂ افتادہ میں پیچیدہ ہے
ہاں ہاں یگانگت میں کوئی لطف ہی نہیںبیگانگی کا ذوق ہے بیگانہ بن کے جی
ہر کلی ہے میرا مینا، کار ہے مضرابِ سازمست رکھتا ہے ہمیشہ ذوق رندانہ مجھے
ہو گیا مائل بہ خود داری مرا ذوق نیازحشر تک روتا رہے ذوق جبیں سائی مجھے
ہے آو سحرگاہ میں دو ذوق لب و گوشچنگ و نئے و بر بط کی صدا بھول گیا ہوں
میخانے میں آئے ہیں یوں ہی ساقی سے غرض ہی کوئی نہیںمستی کے لیے مستی کی قسم یہ ذوق ہمارا کافی ہے
فرصت کاروبار شوق کسےذوق نظارۂ جمال کہاں
چشم دلال جنس رسوائیدل خریدار ذوق خواری ہے
ذوق سے اب مست ہوا ہوں حبیبؔجام محبت جو پلا کر گیا
شوق نظارہ ہے جب سے اس رخ پر نور کاہے مرا مرغ نظر پروانہ شمع طور کا
حریم تجلی میں ذوق نظر ہےنگاہوں سے سجدے کئے جا رہے ہیں
کھینچ کر میرے دل کو اپنی طرفدے دیا ذوق بے ریا تم نے
حاجت حرم کی ہے نہ صنم خانہ چاہیےذوق سجود کو در جانانہ چاہیے
کیا مرے ذوق بندگی چاہیے کوئی آستاںکیا مری آرزوئے دید جلوہ طراز چاہیے
مل جائے ذوق عشق کو معراج زندگیان کے حضور میں جو نظر کامیاب ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books