تلاش کا نتیجہ "غرور"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کبریائی تجھی کو شایاں ہےتجھ کو زیب غرور ہے تیرا
یہ گھمنڈ یہ غرور ٹوٹے گاپھر گھڑا پاپ کا یہ ٹوٹے گا
جتنی تھی عاجزی وہ مجھی کو عطا ہوئیبخشا خدا نے آپ کو جتنا غرور تھا
مجھے تجھ سے قربتِ خاص ہے تیرا جز وہی میری ذات ہےتیری رفعتوں کو جو چھو سکے مجھے وہ نگاہِ غرور دے
انا خیر ہے دعوی ابلیسخاکساری غرور ہے میرا
نفس ہی میں خدا چھپا ہوگاجب ہی تو یہ غرور دیوانے
غرور زہد نے سکھلا دیا ہے واعظ کوکہ بندگان خدا پر زباں دراز کرے
جہاں جھکتا ہے سر زعم و غرور آسمانی کاابلتا ہے جہاں شفاف چشمہ زندگانی کا
اللہ رے تیری بندہ نوازی سے دور کیاجھک جائے سر ہمارے بت پر غرور کا
حیرت غرور حسن سے شوخی سے اضطرابدل نے بھی تیرے سیکھ لیے ہیں چلن تمام
جھکتا نہیں ہمارا دل تو کسی طرف یاںجی میں بھرا ہوا ہے از بس غرور تیرا
غرور حسن کا صدقہ کوئی جاتا ہے دنیا سےکسی کی خاک میں ملتی جوانی دیکھتے جاؤ
خیال چاہیے یہ زیب تن رہے نہ رہےغرور حسن اے نازک بدن رہے نہ رہے
ہے ان کے آستاں پہ ہجوم غرور و نازگنجائش جبیں ہو تو سجدا کرے کوئی
جلوۂ حور جبیں اس پہ جوانی کا غروران کو جنت کی زمیں چاہیے چلنے کے لیے
مبارک تم کو شان بے نیازی اے بتو لیکنتمہیں ناز محبت ہو غرور بندگی تم ہو
وہ غرور حسن خود سر و سر نیاز کاملؔکوئی مسکرا رہا ہے مری زندگی بدل کر
ناز و غرور حسن ادھر اور سر نیاز ادھرکاش ملے نصیب سے پھر کوئی ایسی ایک رت
کہنے لگا کہ دیکھ کے چل راہ بے خبرمیں بھی کبھو کسو کا سر پر غرور تھا
یہ غرور بندگی ہے ان سے نسبت کے طفیلیہ سلامت ہے تو ہر بازی لگا سکتا ہوں میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books