تلاش کا نتیجہ "ख़ौफ़-ए-हिज्र"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
تکلیف ہجر دے گئی راحت کبھی کبھیبدلا ہے یوں بھی رنگ محبت کبھی کبھی
ہجر میں چھوٹ گیا خون جگر کھانے سےزندگی ہو گئی گویا مری مر جانے سے
ہر شخص غم ہجر کا افسانہ کہے ہےرگ رگ میں وہی ہیں ترا دیوانہ کہے ہے
کسی کو ہجر تڑپائے تمہیں کیاجیے کوئی کہ مر جائے تمہیں کیا
ہجر میں بیمار غم سہنے کے قابل ہو گیامدعائے شوق بے تابی سے حاصل ہو گیا
غم میں جیتا ہوں ترے ہجر میں مرتا ہوں میںخود ہی بیمار ہوں اور خود ہی مسیحا ہوں میں
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
اے فطرت آوارہ اے جلوۂ ہرجائیکیا علم میں ہے تیرے میرا غم تنہائی
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
گلیم بخت سیہ سایہ دار رکھتے ہیںیہی بساط میں ہم خاکسار رکھتے ہیں
عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیںمسلک اہل وفا ضبط ہے فریاد نہیں
ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیںکہ محبت کی زباں نغمہ ہے فریاد نہیں
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
جنوں وجہ شکست رنگ محفل ہوتا جاتا ہےزمانہ اپنے مستقبل میں داخل ہوتا جاتا ہے
آپ آئے تو خیال دل ناشاد آیاآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
یہ کیا راز ہے ساقیٔ مست و بیخود، یہ کیوں تو نے نظرِ عنایت ہٹالیوہی میکدہ ہے مگر سونا سونا، وہی جام و مینا مگر خالی خالی
عیاں حسن رخ دل دار دیکھوہر اک شے میں جمال یار دیکھو
دل میں خیال نرگس مستانہ چاہیےیعنی حریم کعبہ خمستانہ چاہیے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books