تلاش کا نتیجہ "दर-ए-दैर-ओ-हरम"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیےہم جنوں میں نہ جانے کہاں آ گئے ماہ و انجم نے بوسے قدم کے لیے
جب اہل خرد دیر و حرم ڈھونڈھ رہے تھےدیوانے تیرا نقش قدم ڈھونڈھ رہے تھے
حرم اور دیر کے کتبے وہ دیکھے جس کو فرصت ہےیہاں حد نظر تک صرف عنوان محبت ہے
حرم ہے کیا چیز دیر کیا ہے کسی پہ میری نظر نہیں ہےمیں تیرے جلووں میں کھو گیا ہوں مجھے اب اپنی خبر نہیں ہے
صحن حرم و کوئے صنم چھوڑ دیا ہےہر در کو ترے در کی قسم چھوڑ دیا ہے
حاجت حرم کی ہے نہ صنم خانہ چاہیےذوق سجود کو در جانانہ چاہیے
نہ حرم میں نہ سکوں ملتا ہے بت خانے میںچین ملتا ہے تو ساقی تیرے مے خانے میں
کری ہے دیر میں وہ سجدہ ریزی عین مستی میںمجھے کافر لگے کہنے مسلمانوں کی بستی میں
زندگی سنگ در یار سے آگے نہ بڑھیعاشقی مطلع دیدار سے آگے نہ بڑھی
اس بت کافر کے در پہ اب تو جانا ہی پڑاہو گیا ہے بس خفا مجھ کو منانا ہی پڑا
ساقی نہ کھلے گا در مے خانہ اگر آجمر جاؤں گا ٹکرا کے میں دیوار سے سر آج
یا رحیم یا کریمتیری یاد میں دلوں کا چین ہے
مجھ کو کافی ہے یہ سنگ در جانانہ مرایہی کعبہ ہے مرا اور یہی بت خانہ مرا
اگر جوگن تمہارے در سے خالی ہاتھ جائے گیتو اس مجبور کی حالت یہ دنیا مسکرائے گی
دائم پڑا ہوا ترے در پر نہیں ہوں میںخاک ایسی زندگی پہ کہ پتھر نہیں ہوں میں
نہ ستا در پہ پڑا رہنے دے کیا لیتے ہیںآہ شہ حسن فقیروں کی دعا لیتے ہیں
آج یوں موج در موج غم تھم گیا اس طرح غم زدوں کو قرار آ گیاجیسے خوشبوئے زلف بہار آ گئی جیسے پیغام دیدار یار آ گیا
گھر جب بنا لیا ترے در پر کہے بغیرجانے گا اب بھی تو نہ مرا گھر کہے بغیر
یہ کیا راز ہے ساقیٔ مست و بیخود، یہ کیوں تو نے نظرِ عنایت ہٹالیوہی میکدہ ہے مگر سونا سونا، وہی جام و مینا مگر خالی خالی
قبلۂ آب و گل تمہیں تو ہوکعبۂ جان و دل تمہیں تو ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books