تلاش کا نتیجہ "नाले"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ظاہر ویکھاں جانی تائیں نالہ اندر سینہ ہوبرہوں ماری نت پھراں میں ہاسنّ لوک نابینے ہو
نہ رکتے ہیں آنسو نہ تھمتے ہیں نالےکہو کوئی کیسے محبت چھپا لے
غلطی ہائے مضامیں مت پوچھلوگ نالے کو رسا باندھتے ہیں
کب تک رہیں سنبھالے سر پر ہمارے نالےاپنا زمین اٹھا لے اے آسمان والے
نالے ہمارے طرفہ تماشہ دکھائیں گےپالا ہے مدعا کا جو آہ رسا کے ہاتھ
یہ ہچکی یہ آنسو یہ آہیں یہ نالےملی ہیں محبت میں سوغات کیا کیا
ہنس رہا ہے ابھی صیاد نہیں واقف ہےچٹکیاں لیں گے جگر میں ترے نالے بلبل
یہ نالے یہ آہیں جو ہم بھر رہے ہیںانہیں روشناس ستم کر رہے ہیں
اٹھا دیں گے مرے نالے حریم حسن کے پردےیہ ایقان یداللہی بہ ایمان کلیمانہ
کبھی مانو سنوریا ہماری رےنہ وہ نالے نہ وہ شیون نہ وہ رونق ہے ماتم کی
ہنگامہ گرم کن جو دل ناصبور تھاپیدا ہر اک نالے سے شور نشور تھا
تمہارے چاہنے والے شب غم یاد کرتے ہیںکبھی شیوہ کبھی نالے کبھی فریاد کرتے ہیں
آس لگی ہے درشن کی موہے آس لگی ہے درشن کیآنکھ میں آنسو ہونٹ پہ نالے
میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھل گیابلبلیں سن کر مرے نالے غزل خواں ہو گئیں
پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالےرکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور
الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیںیہ نالے تیر بن بن کر کلیجے میں اترتے ہیں
وزیرؔ نالے صدائے شکست رنگ سے کروہ بے دہن ہے کر اب تو بھی بے زباں فریاد
کم نگاہی بھی تری مصلحت آمیز نہ ہودل سے نالے مرے لب تک بھی تو کم آتے ہیں
نالے عدم میں چند ہمارے سپرد تھےجو واں نہ کھنچ سکے سو وہ یاں آ کے دم ہوئے
کہاں آہیں کہاں نالے کہاں ان کا خیال انورؔمجھے ڈر ہے کہیں نغمہ نہ بن جائے فغاں میری
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books