تلاش کا نتیجہ "नासेह"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ناصح تو دیوانہ نہ بندیوانہ سے ہشیار بھلا
عشق میں ناصح بھی ہے دوستکرے نصیحت دونا ہو
کیا کہوں ناصح محبت کیوں ہوئیہو گئی بس ان سے الفت ہو گئی
نہیں میں کچھ نہیں آتا ہے ناصحکہ تو بیکار کیوں سمجھا رہا ہے
آپ اتنا تو ذرا حضرت ناصح سمجھیںجو نہ سمجھے اسے کیا فائدہ سمجھانے سے
حضرت ناصح محبت نشۂ صہبا نہیںآپ سمجھاتے ہیں ماہرؔ کو تو سمجھایا کریں
احمد کا عشق چھوڑوں کافر نہیں ہوں ناصحترشی سے یہ نہیں ہے نشہ اترنے والا
مجھ سے دیوانے کو سمجھاتے ہو ناصح سمجھواس کو سمجھاؤ سمجھ جائے جو سمجھانے سے
در وا کہ راز پنہاں خواہد شد آشکاراناصح نہیں مرا دل کعبہ کا آرزو مند
دیکھتے ہی دیکھتے اڑنے لگے حضرت کے ہوشہم نے جب تصویر ناصح کو دکھائی آپ کی
یہ کہاں کی دوستی ہے کہ بنے ہیں دوست ناصحکوئی چارہ ساز ہوتا کوئی غم گسار ہوتا
تجھ سے اے ناصح ناداں یہ سمجھنے کا نہیںاور کوئی دل بے تاب کو سمجھا دیکھے
مرے بس کی نہیں ترک محبت کیا کروں ناصحمیں جتنا بھولنا چاہوں وہ اتنا یاد آتے ہیں
واعظ ہے نہ زاہد ہے ناصح ہے نہ قاتل ہےاب شہر میں یاروں کی کس طرح بسر ہوگی
کب تک یہ نظر سوئے حرم ناصح ناداںاے عقل کے اندھے حرم دل کی طرف دیکھ
تو خدا تو نہیں اے ناصح ناداں میراکیا خطا کی جو کہا میں نے نہ مانا تیرا
ناصح کی ملامت پہ ہوں خاموش کہ آخرکچھ میں بھی جو کہتا ہوں تو کھلتا ہے بھرم اور
کون یہ ناصح کو سمجھائے بہ طرز دل نشیںعشق صادق ہو تو غم بھی بے مزا ہوتا نہیں
اسدؔ اے بے تحمل عربدہ بیجا ہے ناصح سےکہ آخر بے کسوں کا زور چلتا ہے گریباں پر
گر کیا ناصح نے ہم کو قید اچھا یوں سہییہ جنون عشق کے انداز چھٹ جاویں گے کیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books