تلاش کا نتیجہ "पैमाना"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
میں محو طوف پیہم تھا لیے پیمانہ کعبے میںمعاذ اللہ وہ میری لغزش مستانہ کعبے میں
ہو گیا لبریز میرے عشق کا پیمانہ ابآسماں کو چوم لے گی محفل رندانہ اب
چھلک جائے جو میری بے خودیٔ دل کا پیمانہابھی ہو جائے مے خانے سے باہر راز مے خانہ
کر نہیں سکتا مسیحا کچھ مرے دل کا علاجدرد کا دارو فقط اے جاں ترا پیمانہ ہے
جی چاہے تو شیشہ بن جا جی چاہے پیمانہ بن جاشیشہ پیمانہ کیا بننا مے بن جا مے خانہ بن جا
بہار آئی ہے بھر دے بادۂ گلگوں سے پیمانہرہے لاکھوں برس ساقی ترا آباد مے خانہ
پہنچا دیا ساقی نے پایان حقیقت تکپیمانہ بہ پیمانہ میخانہ بہ میخانہ
تعجب ہے جو دنیا اب بھی مے خانہ نہ بن جائےشراب عشق ہے پیمانہ در پیمانہ برسوں سے
پیاس مستوں کی بجھانا ساقیاآج پیمانے پہ پیمانہ رہے
چھلک جاتا ہے جام عمر اپنا وائے ناکامیہمارے منہ تلک ساقی اگر پیمانہ آتا ہے
ارے ساقی مرا پیمانۂ دلشراب آرزو چھلکا رہا ہے
پس مردن بھی ہوں ممنون ساقیمیری مٹی سے پیمانہ بنایا
خوددار اتنی فطرت رندانہ چاہیےساقی یہ خود کہے تجھے پیمانہ چاہیے
پھر دیکھیے انداز گل افشانیٔ گفتاررکھ دے کوئی پیمانۂ صہبا مرے آگے
شکرانۂ ساقی ازل کرتا ہے آتشؔمعمور مئے شوق سے پیمانہ ہے اس کا
ساقی نہ دکھا بہر خدا ساغر خالیلبریز ہوا جاتا ہے پیمانہ کسی کا
جان کر من جملۂ خاصان میخانہ مجھےمدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ مجھے
چلو سے پلا ساقی پیمانہ نہیں تو کیاہم نے انہیں ہاتھوں کو پیمانہ بنا ڈالا
ساقی تیرے آتے ہی یہ جوش ہے مستی کاشیشے پہ گرا شیشہ پیمانے پہ پیمانہ
نہ بادہ ہے نہ صراحی نہ دور پیمانہفقط نگاہ سے رنگیں ہے بزم جانانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books