تلاش کا نتیجہ "लज़्ज़त-ए-आज़ार-ए-मोहब्बत"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
فنا ہونا محبت میں حیات جاودانی ہےکسی قاتل پہ دم نکلے تو لطف زندگانی ہے
مریض محبت انہیں کا فسانہ سناتا رہا دم نکلتے نکلتےمگر ذکر شام الم کا جب آیا چراغ سحر بجھ گیا جلتے جلتے
اک لفظ محبت کا ادنیٰ یہ فسانا ہےسمٹے تو دل عاشق پھیلے تو زمانا ہے
پرستار محبت کو خیال ماسوا کیوں ہوخوشی بھی تیرے ملنے کی شریک مدعا کیوں ہو
بچائے اہل ہوس کو خدا محبت سےکہ کم نہیں ہے محبت کبھی قیامت سے
الٰہی کیا کریں ضبط محبت ہم تو مرتے ہیںیہ نالے تیر بن بن کر کلیجے میں اترتے ہیں
اندھیرے میں دل کے چراغ محبت یہ کس نے جلایا سویرے سویرےتصور کے سورج کی اک اک کرن سے نیا نور پایا سویرے سویرے
تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی محبت کی راہوں میں آ کر تو دیکھوتڑپنے سے میرے نہ پھر تم ہنسو گے کبھی دل کسی سے لگا کر تو دیکھو
لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیےہم جنوں میں نہ جانے کہاں آ گئے ماہ و انجم نے بوسے قدم کے لیے
دل کی خلش کا درد محبت کا واسطہدیکھو ادھر بھی چشم مروت کا واسطہ
آنکھ اٹھی محبت نے انگڑائی لی دل کا سودا ہوا چاندنی رات میںان کی نظروں نے کچھ ایسا جادو کیا لٹ گئے ہم تو پہلی ملاقات میں
جو دل کو محبت کے مزے آئے ہوئے ہیںوہ اپنی طبیعت پہ ابھی چھائے ہوئے ہیں
کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضہ ہےغم دنیا سے گھبرا کر تمہیں دل نے پکارا ہے
دل جس کی محبت میں گرفتار ہے میراوہ دشمن جانی او دل آزار ہے میرا
داستاں عشق و محبت کی کتابوں میں نہیںجو نشہ آنکھ میں تیری ہے شرابوں میں نہیں
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
اے فطرت آوارہ اے جلوۂ ہرجائیکیا علم میں ہے تیرے میرا غم تنہائی
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
گلیم بخت سیہ سایہ دار رکھتے ہیںیہی بساط میں ہم خاکسار رکھتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books