تلاش کا نتیجہ "deewan e bedam karishma e warsi bedam shah warsi ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ایسی آنکھوں کے تصدق مری آنکھیں بیدمؔکہ جنہیں آتا ہے اغیار کو اپنا کرنا
وہ شیدا حسن صورت پر فدائے حسن معنی ہمفسانہ قیس کا بیدمؔ ہماری داستاں کیوں ہو
بیدمؔ جہاں میں صبح قیامت ہے جس کا نامشاید وہی سحر ہے شب انتظار کی
ہوتے ہوتے ہو گئی برہم وہ بیدمؔ بزم نازدیکھتے ہی دیکھتے سامان محشر ہو گیا
بیدمؔ نماز عشق یہی ہے خدا گواہہر دم تصور رخ جانانہ چاہیے
بیدمؔ نہ اپنا نخل تمنا ہرا ہواآئی بھی اور گزر بھی گئی رت بہار کی
صدقہ مے خانے کا ساقی مجھے بے ہوشی دے خود فراموشی دےیوں تو سب کہتے ہیں بیدمؔ ترا مستانہ ترا اب ہوں دیوانہ ترا
ہمارے سر پہ بیدمؔ ظل دامان محمدؐ ہےتو کیا کر لے گا پھر خورشید محشر خشمگیں ہو کر
وہ روکے مرا بیدمؔ دامن سے لپٹ جانااور ان کا یہ فرمانا دیوانے کو کیا کہئے
وہ مے دے دے جو پہلے شبلی و منصور کو دی تھیتو بیدمؔ بھی نثار مرشد مہ خانہ ہو جائے
دے کے دم تم نے سہیں جور و جفائیں بیدمؔکیا تعجب ہے وفاداروں کے شایاں ہے یہی
بیدمؔ خستہ ہجر میں بن گئی جان زار پرجس نے دیا ہے درد دل کاش وہ چارہ ساز ہو
بیدمؔ یہ جستجو بھی عجب ہے عجب تلاشنکلے ہیں ڈھونڈنے کو اسے ہم جو گھر میں ہے
اک جامۂ ہستی کے سو تار ہوئے بیدمؔکیا کوئی سیے اس کو کیا بخیہ گری ہوگی
پہلے بیدمؔ کی طرح کوئی گریبان چاک ہوشوق سے پھر جلوہ دیکھے بے حجابانہ ترا
بیدمؔ وہ خوش نہیں ہیں تو اچھا یوں ہی سہینا خوش ہی ہو کے غیر مرا کیا بنائیں گے
معلوم نہیں بیدمؔ میں کون ہوں اور کیا ہوںیوں اپنوں میں اپنا ہوں بیگانوں میں بیگانہ
میں مٹ گیا ہوں تو پھر کس کا نام ہے بیدمؔوہ مل گئے ہیں تو پھر کس کو ڈھونڈھتا ہوں میں
ان کے ناوک آکے سینے میں مرے کیا دیکھتےدل کے ہر گوشے میں ارمانوں کی دنیا دیکھتے
کہیں بن کے وارث پنجتن بنا آپ بیدمؔ خستہ تنکہیں بندۂ بے درم بنا کہیں خالق دوجہاں ہوا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books