تلاش کا نتیجہ "falak"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ہم تجھ سے کس ہوس کی فلک جستجو کریںدل ہی نہیں رہا ہے کہ کچھ آرزو کریں
فلک سے گزری گئی تابہ لا مکاں فریادپہنچ گئی ہے کہاں سے مری کہاں فریاد
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں
ادب اے خیال خدا نما کہ فلک سے آنے لگی صداتجھے آرزوئے حیات ہے تو دیار دار و رسن میں آ
فلک سفلہ بے محابا ہےاس ستمگر کو انفعال کہاں
کاکل مشکیں سنبل پیچاںبام فلک تک جن کی رسائی
ذکر ہی کیا ہے خاکساروں کااس زمیں پہ فلک نشیں نہ رہے
کیا ملعون نے شہہ پر چڑھائیفلک کو آج تک رنج و عنا ہے
اتر آئے زہرہ فلک سے چھما چھمیہ ہے سحر واللہ گانا کسی کا
تقدیر نے فلک نے مصیبت میں آہ نےجس جس نے چاہا میرا تماشا بنا دیا
برق فلک چمن میں کیوں جھانکتی پھرتی ہےگلشن میں یا الٰہی کس کا ہے آشیانہ
فتنہ نہیں ہوں جس کو اٹھایا کرے فلکمجھ سے گرے ہوئے کو اٹھایا نہ جائے گا
آ چل کے بسیں ہمدم دیرینہ کہیں اورمیں ڈھونڈھ نکالوں گا فلک اور زمیں اور
تیر پر تیر لگاتا ہے کماندار فلکخانۂ دل میں ہجوم آج ہے مہمانوں کا
پہنچی نہ اس کے کان تلک آہ نارساکیا فائدہ زمیں سے اگر تا فلک گئی
اپنی کم ظرفیوں سے لاکھ فلک پر چڑھ جائےمیری آنکھوں کا ہے اترا ہوا صدقہ بادل
ہاں اے فلک پیر جواں تھا ابھی عارفکیا تیرا بگڑتا جو نہ مرتا کوئی دن اور
اب اپنی جفاؤں پر نادم ہے فلک شایدسر سوئے زمیں اس کا جھکتا نظر آتا ہے
میسر ہوگا اوج خاکساری خاک میں مل کرفلک پر اڑ کے پہنچے گا غبار منتشر اپنا
کیا کام آئے گی تری گردش پھر اے فلکفرقت کی شب سے روز بدل دے وصال کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books