تلاش کا نتیجہ "mukhtasar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
یہی مختصر عشق کی داستاں ہےجو ہے بات ہم میں وہ تم میں کہاں ہے
آج اک اجنبی سے نگاہیں ملیں صرف اک لمحۂ مختصر کے لیےدل کچھ اس طرح سے مطمئن ہو گیا جیسے کچھ پا لیا عمر بھر کے لیے
زندگی تو ہی مختصر ہو جاشب غم مختصر نہیں ہوتی
مسکرا کر تم نے دیکھا دل اچھلنے لگ گیامختصر سی زندگی ہے مختصر سی عید ہے
وصل کی شب اور اتنی مختصردن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
وصل کا دن اور اتنا مختصردن گنے جاتے تھے اس دن کے لیے
خوف تھا برہم نہ ہو جائے محبت کا مزاجاحتیاطاً ہر تمنا مختصر ہونے لگی
آرزوئے وصل جاناں میں سحر ہونے لگیزندگی مانند شمع مختصر ہونے لگی
ازل سے ہوں میں شیدائی تمہارا تم مری چاہتمیرا قصہ تمہارے نام پر ہی مختصر ہوگا
دل دیوانہ اپنے پاؤں پھیلائے تو کیا سیدؔبہت ہی مختصر ہے دوستو دامن بیاباں کا
حوادث کے بھنور میں بیٹھ جا سینہ سپر ہو کریہی موجیں کبھی ساحل بنیں گی مختصر ہو کر
غیر کے ساتھ وفا کر کے وہ ہم سے بولےیہ وہی بات ہے جو تم نے بتا رکھی ہے
شب فرقت کا جب کچھ طول کم ہونا نہیں ممکنتو میری زندگی کا مختصر افسانہ ہو جائے
صبح ازل سے میں چلا شام ابد تک آ گیاعمر دراز شوق ہے میری حیات مختصر
جو سن لیتے تو کیا تھا مختصر سی شرح بربادیمگر تم کو تو وہ اک داستاں معلوم ہوتی ہے
زندگی بھر کے شکوے گلے تھے بہت وقت اتنا کہاں تھا کہ دہراتے ہمایک ہچکی میں کہہ ڈالی سب داستاں ہم نے قصے کو یوں مختصر کر لیا
نبضیں چھٹنے کو ہیں دم نکلنے کو ہے قافلہ زندگانی کا چلنے کو ہےہائے سننے بھی کس وقت آئے ہیں وہ قصۂ غم ہی جب مختصر رہ گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books