تلاش کا نتیجہ "naam-o-nishaan"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دل و دل میں پھر آن بان والےسکے بٹھا رہے ہیں نام و نشان والے
نشاں یہی ہے زمانے میں زندہ قوموں کاکہ صبح و شام بدلتی ہیں ان کی تقدیریں
بے نشاں اور با نشاں ہوں میںکہیں باطن کہیں عیاں ہوں میں
استادہ ہے ازل سے قادر نشان تیرااور تا ابد رہے گا ظاہر نشان تیرا
نشان بے نشانی چاہتا ہوںمکان لا مکانی چاہتا ہوں
مسند نشین عالم امکاں تمہی تو ہواس انجمن کی شمع فروزاں تمہی تو ہو
فرقت میں ایک درد مرا ہم نشیں رہااٹھ بھی کھڑا ہوا تو یہیں کا یہیں رہا
ہوئے نامور بے نشاں کیسے کیسےزمیں کھا گئی آسماں کیسے کیسے
کچھ اس ادا سے آج وہ پہلو نشیں رہےجب تک ہمارے پاس رہے ہم نہیں رہے
عاشق بدنام کو پروائے ننگ و نام کیاآپ جو ناکام ہو اس کو کسی سے کام کیا
خوشی سے دور ہوں نا آشنائے بزم عشرت ہوںسراپا درد ہوں وابستۂ زنجیر قسمت ہوں
روشنی نام کو بھی خانۂ ویراں میں نہیںہائے بجلی کی چمک بھی شب ہجراں میں نہیں
اے مرے ہم نشیں چل کہیں اور چل اس چمن میں اب اپنا گزارہ نہیںبات ہوتی گلوں تک تو سہہ لیتے ہم اب تو کانٹوں پہ بھی حق ہمارا نہیں
نشاں اس کا کسی سے کب بیاں ہووہی پاوے نشاں جو بے نشاں ہو
ہے وجہ کوئی خاص مری آنکھ جو نم ہےبس اتنا سمجھتا ہوں کہ یہ ان کا کرم ہے
درد سہہ کر بھی ترا نام لیے جاتے ہیںتیرے دیوانے تجھے یاد کیے جاتے ہیں
ادا کی لے رہی ہے عرش کی پہلو نشیں ہو کرزمیں روضہ کی تیرے تیرے روضہ کی زمیں ہو کر
سانسوں کی مالا پر سمروں نس دن پی کا ناماپنے من کی میں جانوں اور پی کے من کی رام
ملا نام خدا وہ مرتبہ تجھ کو حسیں ہو کرفلک کرتا ہے مجرا تیری چوکھٹ کو زمیں ہو کر
اہل فنا کو نام سے ہستی کے ننگ ہےلوح مزار بھی مری چھاتی پہ سنگ ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books