تلاش کا نتیجہ "rashk"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
وہ صورت جمالی وہ سیرت معالی، وہ کہ بندے کی مدحت سے قاصر زباں ہےخدا خود ہی کرتا ہے مدحت نبی کی کہ بندے کی مدحت سے قاصر زباں ہے
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
دیکھنا قسمت کہ آپ اپنے پہ رشک آ جائے ہےمیں اسے دیکھوں بھلا کب مجھ سے دیکھا جائے ہے
اس طرف بھی کرم اے رشک مسیحا کرناکہ تمہیں آتا ہے بیمار کا اچھا کرنا
میرے رشک قمر تو نے پہلی نظر جب نظر سے ملائی مزا آ گیابرق سی گر گئی کام ہی کر گئی آگ ایسی لگائی مزا آ گیا
رشک مسیح باغ میں تشریف لائیں گےبلبل کریں گے شور تو گل خار کھائیں گے
کعبہ نگاہ رشک سے دیکھا کیا مجھےسر آستان یار پہ میرا جھکا رہا
داغؔ مرتے ہیں دیتا ہے رشک اغیارورنہ مر جاؤں ابھی جان سے بیزار تو ہوں
رشک بلقیس بنایا ہے خدا نے مجھ کوبدلوں خاتم سے سلیماں کے نہ چھلا تیرا
نہ صد چاک کیوں میرا ہو رشک سے دلبہت سر پھرا ہے یہ شانا کسی کا
رشک سے شعلۂ رخسار کے روتی ہے برقبرق کے منہ پہ رکھے ہوئے پلا بادل
چٹکیاں رشک نے لیں دل میں ہمارے قاتلڈاب میں عاشق و معشوق جو اک جا دیکھے
داغ ہائے دل اگر میرے بہاروں پر رہےایک دن سینہ میرا رشک چمن ہو جائے گا
جلوہ فرما آج کوٹھے پر وہ رشک حور ہےطالب دیدار کہتے ہیں کہ شمع طور ہے
وہ منظر دیدنی ہوگا کریں گے رشک سب ان پرگنہگاروں کو جب سرکار دامن میں چھپائیں گے
گھر میں مہمان ہے وہ رشک قمر شیریںؔ کےاوج پر ہے مرے طالع کا ستارا کیسا
مری درماندگی پر کیوں نہ دنیا رشک فرمائےکہ اپنے پاؤں توڑے میں نے منزل آشنا ہو کر
نفرت کا گماں گزرے ہے میں رشک سے گزراکیوں کر کہوں لو نام نہ ان کا مرے آگے
روشن تھیں جن سے بزم تصور کی خلوتیںان رشک مہر و ماہ ستاروں کو کیا ہوا
ہمیشہ ہم بغل وہ رشک لیلیٰ ہے تصور میںمیری آغوش گویا اے جنوں آغوش محمل ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books