تلاش کا نتیجہ "safar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
ازلوں سے ہوں سفر میں ٹھکانہ نہ چاہیےتجھ سے غرض ہے ہم کو زمانہ نہ چاہیے
اک عمر ہو گئی کہ اقامت سفر میں ہےنقشہ مگر وطن کا ابھی تک نظر میں ہے
خاک سے تا بہ کہکشاں ہم نے تو جب کیا سفرعشق ملا قدم قدم حسن ملا نظر نظر
محبتوں کا سفر اس طرح بھی گزرا تھاشکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی
تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گےظلم ایسا نہ کر کچھ خدا سے تو ڈر تیرے دیوانے آخر کہاں جائیں گے
ہمارے گدگدانے سے ہنسی جو ان کو آتی ہےدر دنداں چمکتے ہیں کہ بجلی کوند جاتی ہے
آخرت میں عمل نیک ہی کام آئیں گےپیش ہے تجھ کو سفر زاد سفر پیدا کر
جفا کر لیں یہاں آخر کبھی روز جزا ہو گاہمارا ان بتوں کا فیصلہ پیش خدا ہو گا
دنیا سے جا رہے ہو کیا لے کے اے نظرؔ تمزاد سفر نہیں ہے رخت سفر نہیں ہے
ظلمات این و آں میں ہوں میں کب سے سرگرم سفراور اس سفر میں میری منزل کا پتہ بھی آپ ہیں
زندگی کے سفر میں بہت دور تک جب کوئی دوست آیا نہ ہم کو نظرہم نے گھبرا کے تنہائیوں سے صباؔ ایک دشمن کو خود ہم سفر کر لیا
ایسے بچھڑے سبھی رات کے موڑ پرآخری ہم سفر راستہ رہ گیا
دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوزپھر ترا وقت سفر یاد آیا
کس کے سر ماریے یہ بار سفرراہ زن کوئی رہ گزر میں نہیں
آپ سے ہم گزر گئے کب کےکیا ہے ظاہر میں گو سفر نہ کیا
یہ سوچتا ہوں ان سے ملاقات اب کہاںرخت سفر لپیٹ کے سلطاں چلا گیا
کمر باندھتے ہی رہ عشق میںوہ جو کچھ تھا زاد سفر جل گیا
لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریںجانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم سفر ملے
جب چلا مشتاقؔ اپنا کارواں سوئے عدمیاس ہم آغوش ہو کر ہم سفر ہونے لگی
بوجھ زیادہ ہو اگر ساتھ سفر مشکل ہےآپ خود اپنے لیے ایک گراں بار ہیں ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books