تلاش کا نتیجہ "sambhal"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
سنبھل کر دیکھنا برق تجلیٰ دیکھنے والےتماشہ خود نہ بن جانا تماشہ دیکھنے والے
امیرؔ صابری جانا سنبھل کر کوئے جاناں میںمحبت اک امانت ہے الم نشرح نہ ہو جائے
آنکھیں کبھی دکھائیں پلکیں کبھی بچھائیںنشتر لگائی میں نے کیا کیا سنبھل سنبھل کر
طوفان موج خیز کے خوگر سنبھل سنبھلحائل میں تیری راہ میں ساحل جگہ جگہ
ان کو لے آؤ چارہ گرومیری حالت سنبھل جائے گی
سنبھل کر زباں کھولنی چاہیےکوئی دل کی باتوں کو پا جائے نا
آئینہ آب تموج سے بہا جاتا ہےکہیے تصویر سے گرنا نہ کہیں دیکھ سنبھل
شوخی سے بے حجاب ہوا ہے کسی کا حسناے دل سنبھل کہ آج تیرا امتحان ہے
خبر آئی کہ وہ آتا ہے عیادت کے لئےاب کچھ امید پڑی ہے کہ سنبھل جاؤں گا
اے محبت کے پرستار سنبھل کر چلناراہ الفت میں ہر اک آن سے ڈر لگتا ہے
جب نظر ساقی کی پڑتی ہے سنبھل جاتا ہےآ ادھر جھوم کے ساقی کالے کے نام اٹھا
آنسو سنبھل کے پھونچھئے بیمار عشق ہوںدل بھی لگا ہوا ہے میری چشم نم کے ساتھ
بے تاب و تواں یوں میں کاہے کو تلف ہوتایاقوتی ترے لب کی ملتی تو سنبھل جاتا
نظر بازو سنبھل بیٹھو قیامت ہونے والی ہےکسی کے حسن روز افزوں کی شہرت ہونے والی ہے
صبا سنبھل کے قدم کوئے یار میں رکھناکہ اس گلی میں بہ شکل غبار ہم بھی ہیں
ادب اے جنون الفت یہ مقام بندگی ہےترا جو قدم بھی اٹھے وہ اٹھے ذرا سنبھل کر
سنبھل اے گردش دوراں یہی منظور ہے ان کودکھا دوں اٹھنے والے اس طرح اٹھتے ہیں محفل سے
تیری بے جھجھک ہنسی سے نہ کسی کا دل ہو میلایہ نگر ہے آئینوں کا یہاں سانس لے سنبھل کے
رہے سلامت وہ آنے والا مریض غم نے لیا سنبھالاذرا ذرا ہوش آ رہا ہے ذرا طبیعت سنبھل رہی ہے
شام فراق اب نہ پوچھ آئی اور آ کے ٹل گئیدل تھا کہ پھر بہل گیا جاں تھی کہ پھر سنبھل گئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books