تلاش کا نتیجہ "siyah"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دل مرا زلف سیہ ڈس گئی ناگن بن کربے گناہ دوست نے مارا مجھے دشمن بن کر
کیجیے نہ تنگ گوشۂ زلف سیاہ کورستہ تو دیجیے دل گم کردہ راہ کو
وہ دام زلف سیاہ کا بچھائے جاتے ہیںہمارے دل کو پھنسائے جاتے ہیں
مستی نواز شوخی انداز کافرانہزلفیں سیہ گھٹائیں آنکھیں شراب خانہ
شداد رو سیہ تو جہنم میں کیوں گیاکیسی خدائی کی تری جنت کہاں گئی
مشتاقؔ سے مت پوچھ سیہ چشم کی تاثیرمیں مست ہوں سرشار ہوں اے جان تمنا
سرمہ اے یار لگایا کہ جگایا جادوکیا بلا سحر تری چشم سیہ فام میں ہے
شمع بجھتی ہے تو اس میں سے دھواں اٹھتا ہےشعلۂ عشق سیہ پوش ہوا میرے بعد
رو سفیدی مجھے حاصل ہے سیہ کاری میںمیں بھی کیا خط عمل ہوں کسی سودائی کا
پیری آئی ہوئے سب موئے سیہ سر پہ سپیدصبح ہوتی نہیں لیکن شب ہجراں اب تک
خدا کا جلوہ عصیاں کی سیاہی دل میں یوں گویاسیہ پردہ ہے بیت اللہ میں میرے انفعالوں کا
نقاب الٹے ہوئے اک روز گر وہ خود چلے آئیںسیہ خانہ مرا ماہرؔ تجلی خانہ ہو جائے
ترے داغ سیہ سے سرخرو گلشن میں لالہ ہےترے افکار سے باطن کی محفل میں اجالا ہے
مجھ رو سیہ کو قبر میں رہنے دے اے کریمیہ منہ کسی کو مجھ سے دکھایا نہ جائے گا
جب دیکھتے ہیں ابر سیہ کہتے ہیں ہم مستجاتا ہے یہ اڑتا ہوا مے خانہ کسی کا
مجسم رحمت حق ہو کہ اپنا غم نہ اندیشہمگر ہم سے سیہ کاروں کی خاطر یوں رواں تم ہو
چہ بے پروا گذشتند از نواے صبحگاہ منکہ برد آں شور و مستی از سیہ چشمان کشميری
رقیب رو سیہ سے بھی تو بگڑو زلف کی صورتاگر تم کو مری جاں ناز معشوقانہ آتا ہے
سپرد بیخودی کر دے فرائض عقل خود بیں کےہٹا دے اس سیہ باطن کا پہرا خانۂ دل سے
سونگھ لوں خوشبوئے گیسوئے محمد وہ سیہ زلف نہیں جس کے مقابل یہ بنفشہ یہ سیوتی یہ چمبیلی یہ گل لالہ و چمپا کا نکھارجس کی نکہت پہ ہیں قربان گل و برگ و ثمن نافہ آہوئے ختن باد چمن بوئے چمن ناز چمن نور چمن رنگ چمن سارا چمن زار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books