تلاش کا نتیجہ "गुल-बदन"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کل ہزارے میں نظر ایک گل بدن جو آ گیاہاتھ ململ میں رہا دل پھول سا کمھلا گیا
مجھ سے برگشتہ جو تو اے گل بدن ہو جائے گامیری نظروں میں جہاں اجڑا وطن ہو جائے گا
جس وقت تیغ کھینچ کے آیا وہ گل بدنمانند غنچہ ہم نے سر اپنا جھکا دیا
کمر ہے بال سی اے گل بدن لچکے نہ چلنے میںنہ اتنا چاہیے موباف بھاری نازنیں ہو کر
کہا اس گل بدن سے میں نہ ملنا اب رقیبوں سےچڑھا کر تیوری بولے برائی ہو نہیں سکتی
اس گل بدن کے عشق میں ہے داغدار دلکیا شوخ رنگ پھولوں کا پہنے ہے ہار دل
جنوں کا جوش ہو اے گل بدن تجھ سے جدائی ہےہوائے دامن صحرا مرے سر میں سمائی ہے
فصل گل ہے شراب پی لیجیےضد نہ کیجے جناب پی لیجیے
فصل گل آئی ہے پھر وحشت سوا ہونے کو ہےپرزے پرزے جسم پر میرے قبا ہونے کو ہے
آبرو کیا خاک اس گل کی کہ گلشن میں نہیںہے گریباں ننگ پیراہن جو دامن میں نہیں
مر رہتے جو گل بن تو سارا یہ خلل جاتانکلا ہی نہ جی ورنہ کانٹا سا نکل جاتا
فصل گل ہے سجا ہے مے خانہچل مرے دل کھلا ہے مے خانہ
شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاںزندگی آ جا کبھی ہم بے گھروں کے درمیاں
خدا دکھائے کسی گلعذار کی صورتشگفتہ دل ہو گل نو بہار کی صورت
شاخ پر خون گل رواں ہے وہیشوخیٔ رنگ گلستاں ہے وہی
موباف کھل گیا ہے کسی گلعذار کاآنچل لٹک رہا ہے عروس بہار کا
کون سا گل ہے نہیں جو زیب دامان بہارکون سا غنچہ نہیں گوئے گریبان بہار
فصل گل میں رنگ مستی کا جمانا چاہیےاٹھ کے مسجد سے سوئے مے خانہ جانا چاہیے
نہ گل نغمہ ہوں نہ پردۂ سازمیں ہوں اپنی شکست کی آواز
خیال آیا جو اس مہ رو کو گلگشت خیاباں کانظر کچھ اور ہی آنے لگا عالم گلستاں کا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books