تلاش کا نتیجہ "तन्हाई"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
ان کا ہی تصور ہے محفل ہو کہ تنہائیسمجھے کوئی دیوانہ جانے کوئی سودائی
ان کا ہی تصور ہے محفل ہو یا تنہائینہ جانے مجھے ان کی کیا بات پسند آئی
کثرت حسن میں بھی عالم تنہائی ہےسیکڑوں جلوے ہیں ہر جلوے میں یکتائی ہے
اے جان جہاں کب تک یہ گوشۂ تنہائیسب دید کے طالب ہیں جتنے ہیں تماشائی
رہ گیا عرش سے آگے جا کرہائے عالم مری تنہائی کا
نہ پوچھو شام تنہائی کا عالمتمہاری یاد بھی دامن کشاں ہے
دل ہے مشتاق آ بھی جاؤ صنممیری تنہائی نے تمہیں پکارا ہے
جو پوچھا کبھی شغل تنہائی ان سےکہا گنتے ہیں ہم خطائیں تمہاری
شوق خلوت میں بھی ہے انجمن آرائی کاآئینہ خانہ ہے گوشہ مری تنہائی کا
جب سے مجھے محویت ہے تیرے تصور میںآسودۂ جلوت ہوں بے منت تنہائی
کیا جدائی کا اثر ہے کہ شب تنہائیمیری تصویر سے ملتی نہیں صورت میری
نو گرفتار محبت پہ خدا رحم کرےآج اس شخص کی پہلی شب تنہائی ہے
یہ ذوق انتظار یہ تنہائی مزارتھا حسن اتفاق کہ نیند آ گئی مجھے
ایک پل بھی وہ جدا میرے تصور سے نہیںکتنا احساس ہے ان کو میری تنہائی کا
کیا ہوا لاش پہ میری جو وہ ہنستا آیاچھپ کے اغیار سے تنہائی میں رویا ہوگا
گنج خفی میں عالم تنہائی سخت تھیاس واسطے وہ خاک کے سانچے میں ڈھل پڑا
وحشت آتش دل سے شب تنہائی میںصورت دود رہا سایہ گریزاں مجھ سے
خود اپنی نمائش کو پردے سے نکل آئےکاٹے نہ کٹی تم سے آخر شب تنہائی
ایسی تنہائی ملی راہ حقیقت میں ہمیںیاس و حسرت کے سوا کوئی نہیں غم خوار ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books