تلاش کا نتیجہ "बोसा"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
نہ بوسہ دینا آتا ہے نہ دل بہلانا آتا ہےتجھے تو او بت کافر فقط ترسانا آتا ہے
کوئی سلیقہ بوسۂ دہلیز نور کاپلکوں سے چومئے جو ذرا بھی قرینہ ہے
میں لیتا ہوں بوسہ وہ دیتے ہیں گالیاسی بات پہ اب لڑائی ہوئی ہے
لیا بوسہ جھٹ جھٹ تو جھنجھلا کے بولےہے بے شک برا منہ لگانا کسی کا
مدت سے وہ تپاک تو موقوف ہو گئےاب گاہ گاہ بوسہ بہ پیغام رہ گیا
بوسہ نہیں نہ دیجیے دشنام ہی سہیآخر زباں تو رکھتے ہو تم گر دہاں نہیں
ہے حاجی کو تو بحر اسود کا بوسہمیرے روبرو بس قدم ہی قدم ہے
صحبت میں غیر کی نہ پڑی ہو کہیں یہ خودینے لگا ہے بوسہ بغیر التجا کیے
میں طالب بوسہ ہوا زلفوں کا جو ان کےزنجیر سے بندھوا دیا دیوانہ سمجھ کر
پاؤں پر تیرے جو سر ہے ترے شیدائی کابوسہ مقصود ہے پردہ ہے جبیں سائی کا
بوسہ پایا ہے شب وصل بڑی دقت سےکام آسان جو تھا وہ بھی بہ مشکل نکلا
رقیب لے لب لعلین یار کا بوسہیہ بات قابل رنج و ملال ہے کہ نہیں
بغیر بوسہ لیے دل نہ دیں گے یاد رہےکہ چال باز ہو تم ہوشیار ہم بھی ہیں
کھل کر کہو کہ بوسۂ گیسو نہ دیں گے ہمیہ الجھی الجھی ہم کو نہیں گفتگو پسند
کون اس گھاٹ سے اترا کہ جناب آسیؔبوسہ لینے کو جھکے ہیں لب ساحل کی طرف
کہا جب میں ترا بوسہ تو جیسے قند ہے پیارےلگا تب کہنے پر قند مکرر ہو نہیں سکتا
بوسہ جو سنگ در کو دیا بول اٹھا وہ شوخبندے کا ہے مکان خدا کا یہ گھر نہیں
بوسہ دیتے نہیں اور دل پہ ہے ہر لحظہ نگاہجی میں کہتے ہیں کہ مفت آئے تو مال اچھا ہے
اس کی خوشبو کے جو خواہاں تھے کیوں نہ ہوئےطالب بوسۂ رخ زلف دوتا کیوں نہ ہوئے
الجھ کر وہ سوال بوسۂ کاکل پہ یوں بولےتجھے سودا ہوا ہے یا کہ تیری موت آئی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books