تلاش کا نتیجہ "रिंद"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
یہ ہے میکدہ یہاں رند ہیں یہاں سب کا ساقی امام ہےیہ حرم نہیں ہے اے شیخ جی یہاں پارسائی حرام ہے
برس کر تو نہ ٹھہرا چشم طوفاں راکھ رونے پرنہ دے آنکھوں کو چھٹنے ابر گوہر بار جانے دے
عاشق روئے پری شیفتۂ حور نہیںجان جاں رندؔ ہے دیوانہ و شیدا تیرا
وصال یار ہو کیا بے تکلفی سے رندؔمجھے لحاظ ہے اس کو حجاب باقی ہے
تنگ ہو کر ترے ہر بار کے دہکانے سےکوس بیٹھے نہ کوئی رند شرابی ساقی
یاد در دنداں میں گئی جان مری رندؔتقدیر نے کشتہ کیا ہیرے کی کنی کا
رند جو مجھ کو سمجھتے ہیں انہیں ہوش نہیںمیں مے کدہ ساز ہوں میں مے کدہ بردوش نہیں
دم میں دم باقی ہے جب تک نہ اٹھا یار سے ہاتھرندؔ دشمن ہے تو ہو سارا زمانہ تیرا
کام چلے تو کیا چلے شاہد و بادہ کے بغیررند ہی رند ہیں یہاں مجمع قدسیاں نہیں
اسدؔ اللہ خاں تمام ہوااے دریغا وہ رند شاہد باز
ہے خطاب اُس رند کا مست الستجو شراب عشق کا سرشار ہے
مری نگاہ میں وہ رند ہی نہیں ساقیجو ہوشیاری و مستی میں امتیاز کرے
ہیں رند ہزاروں پر ساقی تو اکیلا ہےمجبوریٔ ساقی بھی اے تشنہ لبو سمجھو
میخانۂ الست کا وہ رند ہوں فناؔجس پر نگاہ ڈال دی مستانہ کر دیا
کب تلک رکھے گا تشنہ کام اپنے رند کوکھول دے ساقی ہمارے واسطے مے خانہ اب
رند جو مجھ کو سمجھتے ہیں انہیں ہوش نہیںمے کدہ ساز ہوں مے کدہ بردوش نہیں
یہ بے خودی ہے تری مست انکھڑیوں کی قسمکہ رند بھول گئے ہیں شراب خانے کو
جسے نہ ہوش نہ مستی نہ آگہی نہ سرورمجھے ایسے رند کو ساقی نے باریاب کیا
کوئی تراب کو چھیڑے نہ از برائے خداوہ ایک رند خرابات ہے او مست الست
آمد آمد ہے یہ کس رند کی مے خانے میںمے پرجوش سماتی نہیں پیمانے میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books