تلاش کا نتیجہ "साँस"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
اللہ اللہ کہتے دم نکلتا ہےبے شک حق کی ایک تصویر ہے ہر سانس کے اندر
سانس لینا مجھے محال ہواشاید ان کو میرا خیال ہوا
ہر سانس میری یا رب تجھ کو ہی پکاری ہےیوں یاد الٰہی میں ایک عمر گزاری ہے
چاند کی نبض دیکھنا اٹھ کررات کی سانس گرم لگتی ہے
آئی خوشبو مجھے عطر کی سیچھو گئی سانس مجھ کو کسی کی
جب سے دشوار ہوا سانس کا آنا جاناہم نگاہوں میں جہان گزراں رکھتے ہیں
اپنے مجبور محبت کا تماشہ دیکھیےسانس تک لیتا ہے منشا آپ کا پانے کے بعد
میرے ہی سانس ہیں اے دوست آندھیاں کیسیپسینہ بحر ہے گو نور کا شرارہ ہوں
میرا ہر لمحہ ہر ایک سانس عبادت میں کٹےمیرے اللہ مجھے ایسا تو بندہ کر دے
سانس لینا بھی صفیؔ باعث آزار ہواوہ لگے دل پہ تیرے ہجر میں الزام کہ بس
قیامت آ نہ جائے رات کے او جاگنے والےتری ہر سانس لبریز فغاں معلوم ہوتی ہے
سانس کیا ہے تیری آمد کا یقیں ہے مجھ کوکون کہتا ہے نہیں آتے ہیں جانے والے
پھر اس کے بعد کبھی ہم نہ تم کو روکیں گےلبوں پہ سانس اڑی ہے ذرا ٹھہر جاؤ
وہ زار و نا تواں ہے بیمار غم الٰہیہر سانس چٹکیوں میں تن کو اڑا رہا ہے
ہستی تو عدم سے ہے ملائے ہوئے ہر سانسکھولو نہ کمر کو کہ ہے وقفہ کوئی دم اور
ہر ذرہ چمکتا ہے انوار الٰہی سےہر سانس یہ کہتی ہے ہم ہیں تو خدا بھی ہے
بحر فنا میں اپنا یہ سانس جزر و مد ہےطوفان عشق جاناں لہریں دکھا رہا ہے
تیری بے جھجھک ہنسی سے نہ کسی کا دل ہو میلایہ نگر ہے آئینوں کا یہاں سانس لے سنبھل کے
وقف ہر اک سانس کر دی ذکر جاناں کے لئےدل کی دھڑکن کو ہم آہنگ الفت کر دیا
کوئی کیسے ملتا ہے پھول کیسے کھلتا ہے آنکھ کیسے جھکتی ہے سانس کیسے رکتی ہےکیسے رہ نکلتی ہے کیسے بات چلتی ہے شوق کی زباں کیا ہے تم نہ جان پاؤ گے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books