تلاش کا نتیجہ "fitna"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
تو بے پردہ ہو محفل میں اگر اے فتنہ سامانےقیامت تک نہ آئیں ہوش میں پھر تیرے دیوانے
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
وہ کیا خرام ناز ہے جو فتنہ زا نہ ہووہ فتنہ کیا ہے جس سے قیامت بپا نہ ہو
سلسلہ فتنۂ قیامت کاتری خوش قامتی سے ملتا ہے
یہ قاتل وعدۂ صبر آزما کیوںیہ کافر فتنۂ طاقت ربا کیا
حسن معصوم اب فتنہ گر ہو گیاپلکیں گر جائیں گی ڈور جل جائے گا
رفتار تری دیکھ کے کہتے ہیں فرشتےاللہ غنی ایک ہی فتنہ ہے بشر بھی
کوئی فتنہ تا قیامت نہ پھر آشکار ہوتاترے دل پہ کاش ظالم مجھے اختیار ہوتا
فتنہ نہیں ہوں جس کو اٹھایا کرے فلکمجھ سے گرے ہوئے کو اٹھایا نہ جائے گا
تم اتنے سے ہو کر یہ فتنہ یہ شوخییہ جو بن کسی کا اڑایا ہوا ہے
دغا شوخی شرارت بے حیائی فتنہ پردازیتجھے کچھ اور بھی اے نرگس مستانہ آتا ہے
کیا شور قیامت ہو عجب فتنہ ہو برپاجب یار کھڑا ہو مرے بستر کے برابر
فتنۂ حشر نے بھی اٹھ کے بلائیں لے لیںعجب انداز سے میرا ستم ایجاد آیا
طرز خرام ناز سے لاکھوں ہیں پائمالاس شوخ فتنہ گر کی ہے رفتار ہر طرف
آنکھ اپنی فتنہ ہائے قیامت پہ کیا پڑیجس کے یہ فتنے ہیں وہ ہے اپنی نگاہ میں
اس فتنہ گر کو جیت لیا ہار مان کرکیا کیا مزہ دیا ہمیں اس جیت ہار نے
جب تک کہ نہ دیکھا تھا قد یار کا عالممیں معتقد فتنۂ محشر نہ ہوا تھا
جلوہ زار آتش دوزخ ہمارا دل سہیفتنۂ شور قیامت کس کے آب و گل میں ہے
بپا اک فتنۂ محشر رہا کرتا ہے پہلو میںبلا ہے قہر ہے آفت ہے یہ دل الحذر اپنا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books