تلاش کا نتیجہ "hairat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
شعر گوئی میں نہ برباد رہو اے حیرتؔشغل اب چاہیے کچھ پھولنے پھلنے کے لیے
ادنیٰ سا یہ حیرت کا تماشا نظر آیاجو تھا پس پردہ سر پردہ نظر آیا
حسن کو حیرت سے تیرے دیکھتا جاتا ہوں میںدیکھ کر تجھ کو خدا کو مانتا جاتا ہوں میں
میں دنگ ہوں اپنے میں حیرت اسے کہتے ہیںپاتا ہوں جہاں خود میں وحدت اسے کہتے ہیں
جنوں میں جو کچھ میں کہہ رہا ہوں مقام حیرت کی گفتگو ہےخبر نہیں کس کو دیکھتا ہوں پتہ نہیں کون روبرو ہے
حیرت عشق نہیں شوق جنوں گوش نہیںبے حجابانہ چلے آؤ مجھے ہوش نہیں
ایک ہے سب میں تو سب ہیں ایک میں پا رمز کوڈال دے حیرت میں سب کو اور تو حیرت خانہ بن
میرے منہ کو کس حیرت سےدیکھ رہا ہے بھولا چاند
مرنے والوں پہ سیفؔ حیرت کیوںموت آسان ہو گئی ہوگی
اک دانش نورانی اک دانش برہانیہے دانش برہانی حیرت کی فراوانی
کیا بتا سکتا ہوں کچھ دیکھا بھی ہوپردہ اٹھنا تھا کہ حیرت ہو گئی
بر سر بام آکے خود جلوہ کیاسب کو حیرت میں پھنسایا یار نے
سکتہ میں پڑا ہے کوئی حیرت ہے کسی بےاللہ رے یہ جلوۂ جانانہ تمہارا
ہر کائنات سے الگ کائنات ہےحیرت سرائے عشق میں دن ہے نہ رات ہے
حیرت ہے کہ مے خانے میں جاتا نہیں زاہدجنت میں مسلمان سے جایا نہیں جاتا
فرقت تمہیں غیروں کی گوارا ہوئی کیوں کرحیرت ہے مجھے بھول پڑے آپ کدھر آج
کس کا سراغ جلوہ ہے حیرت کو اے خداآئینہ فرش شش جہت انتظار ہے
یاد آئینہ رخسار سے حیرت ہو مجھےگوشۂ قبر نظر آئے مجھے شیش محل
بے ثباتی چمن حیرت نرگس سے کھلیمل گیا کور سے سرمہ ہمیں بینائی کا
کس طرح عبرت و حیرت کا تماشہ دیکھیںجس طرف آپ نے دیکھا ہے ادھر کیا دیکھیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books