تلاش کا نتیجہ "maqtal"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کیسا ترے مقتل میں تماشا نظر آیاگردن کٹی اسی کی جو شیدا نظر آیا
حسن جب مقتل کی جانب تیغ براں لے چلاعشق اپنے مجرموں کو پا بجولاں لے چلا
میں کبھی وقت پہ مقتل سے نہ ٹل جاؤں گاکچھ زمانہ نہیں کروٹ جو بدل جاؤں گا
ایک عالم ہے کہ مقتل میں ہے قاتل کی طرفدھار خنجر کی فقط عاشق بے دل کی طرف
دنیا سے نرالی ہے فناؔ مقتل الفتاس مقتل الفت میں جو سر ہے وہ قلم ہے
کس مقتل سے گزرا ہوگااتنا سہما سہما چاند
صف آرا ہو چکے مقتل میں جانبازکمر سے تیغ بھر لے امتحاں کھینچ
کڑے ان کے تیور جو مقتل میں دیکھےلیے ناز نے امتحاں کیسے کیسے
لئے شمشیر براں آج وہ مقتل میں آتے ہیںمبارک باد مشتاقو شہادت ہونے والی ہے
مقتل کو وہ چلے تو ہٹانے کو بھیڑ بھاڑتیغ نگاہ کھینچ کے آئے ادا ہوئی
تیغ ہے موجود سر حاضر ہے مقتل سامنےبس فقط واصلؔ کو ایک تم ساہی قاتل چاہیے
دیکھیے رہتی ہے کل مقتل میں کس کی آبروآج پھر سفاک نے ہے نیمچہ براں کیا
مقتل میں کفن باندھے بیٹھا ہے کوئی کب سےتیور یہ بتاتے ہیں قاتل کی تمنا ہے
مقتل میں حال پوچھو نہ مجھ بیقرار کےتم اپنے گھر کو جاؤ چھری پھیر پھار کے
لیے خنجر کی روانی تھی ہر اک موج خرامآج مقتل میں نئی شان سے جلاد آیا
انتساب خم محراب و خم تیغ نہ پوچھوہم نے مقتل میں خدا جلوہ نما دیکھا ہے
بے سبب جلاد مقتل میں نہیں ہوتے طلبعاشقوں کو عشق کی ان کے سزا ہونے کو ہے
قتل کچھ عاشق ہوئے مقتل میں اس کے ہاتھ سےکچھ پھرے مایوس اور شوق شہادت لے چلے
مرا سر کٹ کے مقتل میں گرے قاتل کے قدموں پردم آخر ادا یوں سجدۂ شکرانہ ہو جائے
سر مقتل کھڑا ہے کب سے یہ شوق شہادت میںاٹھاؤ ہاتھ میں خنجر بس اب تاخیر کس کی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books