تلاش کا نتیجہ "muddat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
مدت ہوئی ہے یار کو مہماں کیے ہوئےجوش قدح سے بزم چراغاں کیے ہوئے
ایک مدت سے تھی خلش دل میںکہہ چکے بات بات ختم ہوئی
مدت سے میں ماہرؔ ناکام آرزو ہوںکب تک قبول ہوں گی دیکھو مری دعائیں
بعد مدت ہوا ہے روز وصالٹک تو بہر خدا نہ جا رے سجن
مدت سے وہ تپاک تو موقوف ہو گئےاب گاہ گاہ بوسہ بہ پیغام رہ گیا
کرم حضرت زیدی کے نثار اے سیمابؔایک مدت سے تمنا تھی کہ ایٹا دیکھیں
مدت سے گلستاں ہے برنگ رخ مریضالطافؔ سرخ سرخ بہاروں کو کیا ہوا
نشاں بتاؤں کس سے اپنی بے نشانی کاتری تلاش میں مدت سے لا پتا ہوں میں
اے ہم نشیں نہ پوچھ کہ مدت کے بعد آجمنہ دیکھنا نصیب ہوا ہے بہار کا
رکھتا پھروں ہوں خرقہ و سجادہ رہن مےمدت ہوئی ہے دعوت آب و ہوا کیے
کوئی نہیں ہمدرد بھری دنیا میں میرااک مدت سے بسا ہے دل میں آس کا ڈیرا
کس کی طلب کہاں کی طلب کیسی جستجومدت سے خود سے ملنے کو میں بیقرار ہوں
مدت ہوئی میں نے جو تجھے دیکھا نہیں ہےمیں تشنۂ دیدار ہوں اے جان تمنا
مدت سے ڈھونڈھتا ہوں ملتا مگر نہیں ہےوہ اک سکون خاطر جو بیشتر نہیں ہے
قید سے دشت میں آئے ہوئے مدت گزریشوق میں میرے کھلا ہے در زنداں اب تک
ترک میخانہ کو مدت ہوئی لیکن اب تکدل ہے شیشہ میں مرا آنکھ ہے پیمانے میں
ملنے کی امیرؔ ان سے مدت سے تمنا تھیآج اس نے بلایا ہے لینے کو قضا آئی
مبتلائے کشمکش ہے کب سے قلب ناتواںایک چنگاری کو مدت سے ہوا دیتا ہوں میں
مدت سے امیرؔ ان سے ملنے کی تمنا تھیآج اس نے بلایا ہے لینے کو قضا آئی
بتوں نے گھر بنایا ہو گیا آباد دل میرانہیں تو ایک مدت سے پڑا تھا یوں ہی ویرانہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books