تلاش کا نتیجہ "paikar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
پیکر کائنات میں جب ہے وہ پیکر سکوںمحشر اضطراب کیوں سینۂ کائنات میں
محبت کا پیکر یہ حسرت ہے میراکہ گرویدہ اس کا ہے سارا زمانہ
جو تصور میں ترا پیکر زیبا دیکھیںروئے والشمس تکیں مطلع سیما دیکھیں
اس مملکت کا مرد مسلماں چلا گیاروتا ہوں میں کہ پیکر ایماں چلا گیا
دل نواز بن جاؤ یا نئے ستم توڑوپیکر جفا بن کر دامن وفا چھوڑو
نقش فریادی ہے کس کی شوخیٔ تحریر کاکاغذی ہے پیرہن ہر پیکر تصویر کا
کیا دیکھتا ہے پیکر نا پئدار میںانساں کو دیکھ کر عبرت انجام کار میں
وہ پری پیکر کہا کرتا تھا اکثر فخر سےاب تو ناسخؔ بھی ہمارے چاہنے والے ہوئے
آدمی نہیں سنتا آدمی کی باتوں کوپیکر عمل بن کر غیب کی صدا ہو جا
محویت ہو جسے پیکر وہ پلا دے ساقیدل میرا قلقل مینا کی صدا دے ساقی
سکوں ہے کچھ اسی سے اضطراب زندگانی میںوگرنہ ذات باقی پیکر انسان فانی میں
ارے او پیکر شان کریمی حسن کی مورتگدائے حسن پر بھی ایک نظر سرکار ہو جائے
خنک راتوں میں جب تارے فلک پر ٹمٹماتے ہیںمجھے کس پیکر زہرہ جبیں کے خواب آتے کوئی
زمیں پر پاؤں نفرت سے نہیں رکھتے پری پیکریہ گویا اس مکاں کی دوسری منزل میں رہتے ہیں
نبھے کیوں کر ہمارا اس پری پیکر کے یارانہوہ بے پروا میں سودائی وہ سنگیں دل میں دیوانہ
جہان عشق میں گو پیکر وفا ہوں میںتری نگاہ میں جب کچھ نہیں تو کیا ہوں میں
اس پیکر خاکی میں اک شے ہے سو وہ تیریمیرے لیے مشکل ہے اس شے کی نگہبانی
در حقیقت آپ ہیں وہ پیکر حسن و جمالجان سے دل سے ہوئی شیدا خدائی آپ کی
لوگ کہتے ہیں کہ سایہ ترے پیکر کا نہ تھامیں تو کہتا ہوں جہاں بھر پہ ہے سایہ تیرا
غضب نگاہیں عجیب تیور ستم کا بانی وفا کا پیکرخدا ہی حافظ ہے دین و دل کا ہر اک کرشمہ ہے دشمن جاں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books