تلاش کا نتیجہ "zauq-e-safar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
تو نے اے ہم سفر پھیر لی جو نظر وقت سے پیشتر ہم تو مر جائیں گےظلم ایسا نہ کر کچھ خدا سے تو ڈر تیرے دیوانے آخر کہاں جائیں گے
ازلوں سے ہوں سفر میں ٹھکانہ نہ چاہیےتجھ سے غرض ہے ہم کو زمانہ نہ چاہیے
اک عمر ہو گئی کہ اقامت سفر میں ہےنقشہ مگر وطن کا ابھی تک نظر میں ہے
خاک سے تا بہ کہکشاں ہم نے تو جب کیا سفرعشق ملا قدم قدم حسن ملا نظر نظر
وہ ہم سفر تھا مگر اس سے ہم نوائی نہ تھیکہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی
سر جس پہ نہ جھک جائے اسے در نہیں کہتےہر در پر جو جھک جائے اسے سر نہیں کہتے
ہمارے گدگدانے سے ہنسی جو ان کو آتی ہےدر دنداں چمکتے ہیں کہ بجلی کوند جاتی ہے
نہ شوق وصل کا موقع نہ ذوق آشنائی کامیں اک ناچیز بندہ اور اسے دعوی خدائی کا
جفا کر لیں یہاں آخر کبھی روز جزا ہو گاہمارا ان بتوں کا فیصلہ پیش خدا ہو گا
کہاں ہیں انتہائے ذوق کامل دیکھنے والےہمیں دیکھیں کہ ہم ہیں حسن باطل دیکھنے والے
کیوں نہ مایوس مرا ذوق فراواں ہو جائےآدمی کی ہے یہ معراج کہ انساں ہو جائے
وصل ہے پر دل میں اب تک ذوق غم پیچیدہ ہےبلبلہ ہے عین دریا میں مگر نم دیدہ ہے
تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق نظر ملےحوران خلد میں تری صورت مگر ملے
شوق نظارہ ہے جب سے اس رخ پر نور کاہے مرا مرغ نظر پروانہ شمع طور کا
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اے فطرت آوارہ اے جلوۂ ہرجائیکیا علم میں ہے تیرے میرا غم تنہائی
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
کیوں مجھ سے نظر پھیری اے مرشد مے خانہدریا کے پاس آکر پیاسا رہا مستانہ
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
عزم فریاد! انہیں اے دل ناشاد نہیںمسلک اہل وفا ضبط ہے فریاد نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books