تلاش کا نتیجہ "kulliyat e nushoor wahidi nushur wahidi ebooks"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
مجھے سطح غم پر ابھی تیرنے دومیں ڈوبا تو ڈوبا تغزل کا تارا
گستاخی باراں سے وہ پیراہن پر نمبھیگے ہوئے جلووں سے شرارے نکل آئے
نقطۂ نگاہ سے محشر خیال تککل تری یہ کائنات آرزو سے بھر گئی
شکست ناز فرمائی ہے یا تکمیل رعنائیادائیں محو الفت ہو گئیں یا سادگی آئی
نشورؔ واحدی کی طبع رنگیں اے معاذ اللہزمانہ چھوڑ کر آوارۂ گلزار ہو جانا
ہمیں تم ہیں رموز بزم ہستیزمانہ ایک انداز بیاں ہے
ہر راہ میں نقش کف پا گرم سفر ہیںکچھ کام کیا قافلۂ باد صبا نے
حدود شرع میں بھی دیکھنا پابندیٔ الفتطواف شمع ہی کرتا رہا پروانہ کعبے میں
مسلسل شام غربت شام فرقت شام بیماریمرا دل کانپ جاتا ہے جو لفظ شام آتا ہے
ہم شوخیٔ انداز جفا دیکھ رہے ہیںہاتھوں میں قیامت کی حنا دیکھ رہے ہیں
چشم بینا ڈھونڈنے والے کہاں تک جستجوپردہ اٹھے روشنی ہر دیدۂ سوزن میں ہے
یہ مطربان بزم تو کچھ راز دل نشورؔہیں پردہ رباب کے اندر لئے ہوئے
ہوائے دامن نکہت فزا کا واسطہ تم کوذرا ٹھہرو چراغ زیست کی لو تھرتھراتی ہے
نظر آتا ہے مجھ کو بوریا بھی تخت طاؤسیگدا رکھتا ہے گویا سطوت شاہانہ مستی میں
جفائے بے حسابانہ ادائے دلربایانہکوئی انداز ہو لیکن حجابانہ حجابانہ
میں لذت گناہ میں تباہ کار غم سہیمجھے زمانہ چھوڑ دے مرے خراب حال میں
جسے چاہے مالک رنگ و بو اسی بے رخی میں نواز دےمیں ادھر تھا منتظر کرم وہ نگاہ ناز ادھر پڑی
ایک ہی تارے پہ ہوگا دفتر بزم حیاتایک ہی مرکز سے ہوگا انتظام کائنات
اللہ اللہ کارسازی عشق عالم سوز کیکس قدر خاموش میری ہستی غافل میں ہے
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books