تلاش کا نتیجہ "अजल"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
وصل کا پیغام لے مجھ تک اجل آنے کو ہےجان استقبال جاناں کے لیے جانے کو ہے
جو ڈر جائے اجل کا نام سن کروہ کوئی اور ہوں گے ہم نہ ہوں گے
استادہ ہے ازل سے قادر نشان تیرااور تا ابد رہے گا ظاہر نشان تیرا
غلام محمد غلام علی ہےاجل خانہ زار محمدؐ ہیں حسرت
ازل ابد نوں سہی کتیسے وکھ تماشے گزرے ہوچوداں طبق دلے دے اندر آتش لائے حجرے ہو
انہیں سے غمزے کرتی ہے جو تجھ پر جان دیتے ہیںاجل تجھ کو بھی کتنا ناز معشوقانہ آتا ہے
دو حیاتوں کے ہے مابین اجل کا وقفہموت سستائی ہوئی زیست کی انگڑائی ہے
فصلِ گل آئی یا اجل آئی کیوں درِ زنداں کھلتا ہےیا کوئی وحشی اور آپہنچا یا کوئی قیدی چھوٹ گیا
کھلا یہ میری حقیقت کا مدعا مختارؔاجل نصیب ہوں پروردۂ فنا ہوں میں
ازل میں جو صدا میں نے سنی تھی کیف مستی میںوہی آواز اب تک سن رہا ہوں ساز ہستی میں
تم جو تجویز اجل میں ستم آرا ٹھہرےمیری تعلیق ہوئی رنج اٹھانے کے لیے
کہتا ہے مرغ روح اجل سے ڈرا ہواصیاد میرے پیچھے میں صید رمیدہ ہوں
جب حسن ازل پردۂ امکان میں آیابے رنگ بہ ہر رنگ ہر اک شان میں آیا
عمر گزری ہے الٰہی اجل آتی ہے نہ یارکوئی مشکل مری ہوتی نہیں آساں اب تک
اے اجل جلد خبر لے کہ ڈراتا ہے مجھےدیو بن بن کے اندھیرا شب تنہائی کا
آرزو ہے کہ ترا دھیان رہے تا دم مرگشکل تیری نظر آئے مجھے جب آئے اجل
اجل کا نام لیں تقدیر کو روئیں مجھے کوسیںمرے قاتل کا چرچا کیوں ہے میرے سوگواروں میں
پئے تعظیم اٹھی ہے قیامت کوئے جانا میںاجل کہتی ہے بسم اللہ جہاں ہم یاد دھرتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books