تلاش کا نتیجہ "आराम"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
دہن پر جس گھڑی میرے تمہارا نام آتا ہےمحبت کی قسم اس دم بڑا آرام آتا ہے
آرام کے ساتھی کیا کیا تھے جب وقت پڑا تو کوئی نہیںسب دوست ہیں اپنے مطلب کے دنیا میں کسی کا کوئی نہیں
چھوڑو مجھے بے خود میرا آرام یہی ہےبے نام و نشاں رہنے دو بس نام یہی ہے
بر میں جب دلبر نہ ہو کس طرح دلبر میں رہےجب نہ ہو آرام دل تو پائے دل آرام کیا
جب سے لاگ تورے سنگ نین پیانیند گئی آرام نہیں ساری ساری رین پیا
ہو جائے گر عطا مجھے سرکار سے تو پھردیوے گی تا ابد مجھے آرام نیستی
اے رضاؔ ہر کام کا ایک وقت ہےدل کو بھی آرام ہو ہی جائے گا
دوست آئے کہ کوئی دوست کا پیغام آئےآئے جس طرح سے بیمار کو آرام آئے
مرگ کے بعد ہے بیدار دلوں کو آرامنیند بھر کر وہی سوئے گا جو جاگا ہوگا
مرنا بھی محبت میں کسی کام نہ آیامرنے سے بھی اے دل تجھے آرام نہ آیا
امیدیں ٹوٹتی ہیں ڈوبتی جاتی ہیں نبض بھیدل بیتاب کو آرام سا معلوم ہوتا ہے
نے تیر کماں میں ہے نہ صیاد کمیں میںگوشے میں قفس کے مجھے آرام بہت ہے
نہ ہوا نالۂ مظلوم سے ظالم بے دارپھنک چکا صور یہ مردہ ابھی آرام میں ہے
حسن غمزے کی کشاکش سے چھٹا میرے بعدبارے آرام سے ہیں اہل جفا میرے بعد
کسی کے عشق میں بیکل ہوں اتنا تلملاتا ہوںکسی پہلو نہیں آرام ہر دم جاں کھپاتا ہوں
مانع نہیں ہم وہ بت خود کام کہیں ہوپر اس دل بیتاب کو آرام کہیں ہو
قبر میں ہوگا نہ آرام کسی پہلو سےدل جو ہمدرد تھا وہ تجھ کو دئے بیٹھے ہیں
عشق میں پوجتا ہوں قبلہ و کعبہ اپناایک پل دل کو مرے اس کے بن آرام نہیں
یا رب یہ دل ہے یا کوئی مہماں سرائے ہےغم رہ گیا کبھو کبھو آرام رہ گیا
عاشق ہے جو مراد پہ اس یار کے چلےحسب مراد اس کے دل آرام ہو نہ ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books