تلاش کا نتیجہ "कू-ए-यार"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
کھد رہی ہے قبر تلواروں سے کےدفن غوثیؔ کا ہے کوئے یار میں
صبا سنبھل کے قدم کوئے یار میں رکھناکہ اس گلی میں بہ شکل غبار ہم بھی ہیں
اتنی رفعت بخش دے اے لغزش مستانہ آجاڑ کے کوئے یار تک پہنچے مرا افسانہ آج
صحن حرم و کوئے صنم چھوڑ دیا ہےہر در کو ترے در کی قسم چھوڑ دیا ہے
رفاقت اپنی کیوں کر زاہد خود کام سے ہووےمیں کوئے یار کا طالب ہوں وہ مشتاق رضواں کا
مسلسل ہجر سے گھبرا نہ اے دلاسی منزل میں کوئے یار بھی ہے
عاشق کو کیا ضرور ہے کعبے کو جانے کیہم اپنا کوئے یار میں کعبہ بنائیں گے
اعظمؔ جنوں نے چھین لیے ہوش بھی مرےہر اک سے پوچھتا ہوں پتہ کوئے یار کا
مجھ کو نہیں قبول دو عالم کی وسعتیںقسمت میں کوئے یار کی وہ گر زمیں رہے
اڑتی پھرے ہے خاک مری کوئے یار میںبارے اب اے ہوا ہوس بال و پر گئی
وحشت یہ کہہ رہی ہے دل بے قرار کیپھر خاک چھاننی ہے ہمیں کوئے یار کی
پھر بے خودی میں بھول گیا راہ کوئے یارجاتا وگرنہ ایک دن اپنی خبر کو میں
دفعتاً ہی پاؤں رک جاتے ہیں کاملؔ خود بخودبڑھ نہیں سکتے ہم آگے کوئے یار آنے کے بعد
کہاں پہ جا کے کریں کنج عافیت کی تلاشنصیرؔ جائے سکوں کوئے یار بھی تو نہیں
شام کی نا سمجھ ہوا پوچھ رہی ہے اک پتاموج ہوائے کوئے یار کچھ تو مرا خیال بھی
آباد ہوں میں تاب رخ یار دیکھ کرجیتا ہوں ذرے ذرے میں دیدار دیکھ کر
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
تمام عمر کچھ ایسے خیال یار رہاکہ بعد مرگ بھی ہر ذرہ بے قرار رہا
ملتی ہے خوئے یار سے نار التہاب میںکافر ہوں گر نہ ملتی ہو راحت عذاب میں
یہ خمار نیند کیا ہے شب وصل یار جاگومری جاں ہے تم پہ صدقے مرے جاں نثار جاگو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books