تلاش کا نتیجہ "दश्त-ए-तसव्वुर"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
صاف ہر دشت سے ہے جلوہ نمایاں تیرالالہ گلزار سے بڑھ کر ہے بیاباں تیرا
غفلت نہ تھی تصور دیدار یار تھانظارۂ جمال میں گم انتظار تھا
ان کا ہی تصور ہے محفل ہو یا تنہائینہ جانے مجھے ان کی کیا بات پسند آئی
ان کا ہی تصور ہے محفل ہو کہ تنہائیسمجھے کوئی دیوانہ جانے کوئی سودائی
رشک برق طور شمع محفل جانانہ ہےماہ نو ٹوٹا ہوا اس بزم کا پیمانہ ہے
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
اسیر حلقہ گیسوئے یار ہم بھی ہیںکسی کے تیر نظر کے شکار ہم بھی ہیں
ان سے اور شکوۂ غم اے دل ناشاد نہیںکہ محبت کی زباں نغمہ ہے فریاد نہیں
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
محو جمال یار کو فرصت بندگی نہیںاس کے حضور بندگی کفر ہے بندگی نہیں
آپ آئے تو خیال دل ناشاد آیاآپ نے یاد دلایا تو مجھے یاد آیا
یہ کیا راز ہے ساقیٔ مست و بیخود، یہ کیوں تو نے نظرِ عنایت ہٹالیوہی میکدہ ہے مگر سونا سونا، وہی جام و مینا مگر خالی خالی
دل میں خیال نرگس مستانہ چاہیےیعنی حریم کعبہ خمستانہ چاہیے
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
لبھاتا ہے نہایت دل کو خط رخسار جاناں کاگھسیٹے گا مجھے کانٹوں میں سبزہ اس گلستاں کا
دل جگر کو آشنائے درد الفت کر دیااک نگاہ ناز نے سامان راحت کر دیا
نہ تو کشف دست مسیح دے نہ تجلی سر طور دےتیرے بس میں اگر اے خدا مجھے زندگی کا شعور دے
آباد ہوں میں تاب رخ یار دیکھ کرجیتا ہوں ذرے ذرے میں دیدار دیکھ کر
شہر فصل گل سے چل کر پتھروں کے درمیاںزندگی آ جا کبھی ہم بے گھروں کے درمیاں
کیوں جل گیا نہ تاب رخ یار دیکھ کرجلتا ہوں اپنی طاقت دیدار دیکھ کر
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books