تلاش کا نتیجہ "रहम"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
رحم ہے جس کے ستم میں وہ ستم گر اور ہےہے وفا جس کی جفا میں وہ جفا گر اور ہے
رحم کر اے مژدۂ وہم مسرت رحم کردیکھتا ہوں غم کا شیرازہ پریشاں ہو گیا
زندگی کے حسین ترکش میںکتنے بے رحم تیر ہوتے ہیں
بھلا اسے نہ سہی کچھ مجھی کو رحم آتااثر مرے نفس بے اثر میں خاک نہیں
دیکھنے کو رہے ترستے ہمنہ کیا رحم تو نے پر نہ کیا
خاتمہ بالخیر مجھ عاصی کا ہورحم کے لائق ہوں اب بڈھا ہوا
باغبان رحم سے واقف نہیں گلچیں بے دردایک ہم ہیں ترے پہچاننے والے بلبل
جلیل آ ہی جائے گا رحم اس صنم کوتم اللہ کا واسطہ دیتے جاؤ
رحم کھاتی ہیں خدائی پر مری مایوسیاںولولے اٹھنے نہیں پاتے دبا دیتا ہوں میں
صرف غم خاک بسر چاک گریباں مضطرقابل رحم ہے صورت تیرے دیوانے کی
رحم آ گیا کریم کو محتاج دیکھ کرحاجت ہی اس غریب کی حاجت روا ہوئی
نو گرفتار محبت پہ خدا رحم کرےآج اس شخص کی پہلی شب تنہائی ہے
امید ہے کرم کی ہے آرزو رحم کیآزادؔ در پہ آیا چاہے بولو یا نہ بولو
بحر گنہ میں غرق ہوں کر رحم اے رحیمکشتی ہماری پار لگانا خدا کے ہاتھ
حافظؔ خستہ پہ ہو رحم ہے برگشتہ نصیبتم تو بگڑی ہوئی تقدیر بنا دیتے ہو
اے جبر دوست رحم کہ اب تاب غم نہیںہوتا ہے راز فاش مرے اختیار کا
کوئی مشکل تھا محشر میں تمہیں قاتل بنا دینامگر کچھ سوچ کر رحم آ گیا جاؤ دعا دینا
رحم ان پر تو کر اٹھنے دے کبھی تو ان کوہیں غضب میں تری آنکھیں ترے شرمانے سے
رحم اے صناع مہر و ماہ آج آتے ہیں وہہائے کس سے مانگنے جائیں چراغ خانہ ہم
پائے افگار پہ جب سے تجھے رحم آیا ہےخار رہ کو ترے ہم مہر گیا کہتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books