تلاش کا نتیجہ "aish"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
سچ یہ ہے عیش دو عالم کی بھی پروا نہ کریںوہ جو توہین غم یار گوارا نہ کریں
فلک دیتا ہے جن کو عیش ان کو غم بھی ہوتے ہیںجہاں بجتے ہیں نقارے وہاں ماتم بھی ہوتے ہیں
عیش و نشاط دہر کی میرے لئے کمی نہیںعیش و نشاط پر مگر میری نگاہ بھی نہیں
عیش و راحت سے ملونور و نکہت سے ملو
دکھ آئے سکھ بھاگ گئےسب عیش مٹا سارا چین پیا
تصور عیش کا راحت نشاں ہےمگر اتنی مجھے فرصت کہاں ہے
عیش کا نام ہی سنا ہے امیرؔڈھونڈ مارا جہان بھر میں نہیں
درکار ہے شگفتن گل ہائے عیش کوصبح بہار پنبۂ مینا کہیں جسے
بہار زندگانی کا لطف دیکھا اور دیکھو گےکسی کا عیش مرگ ناگہانی دیکھتے جاؤ
زاہد سے کہو خلد میں حوروں سے کریں عیشمستوں کے لیے عرش پہ کاشانہ بنیں گے
ہو چکا عیش کا جلسہ تو مجھے خط بھیجاآپ کی طرح سے مہمان نہ بلائے کوئی
تمام دہر جو مصروف عیش ہو تو ہوہمارے پاس تو بس تیرا نام ہے ساقی
دل میں عیش مے کدہ انگڑائیاں لینے لگاہر غم دنیا کو ٹھکرانے کا موسم آگیا
دہر میں عیش و دوام آئین کی پابندی سے ہےموج کو آزادیاں سامان شیون ہو گئیں
عیش دنیا کی طرف اس کی نظر کیوں اٹھےایک آنسو ہی جسے دولت داماں ہو جائے
حاضر ہے بزم یار میں سامان عیش سباب کس کا انتظار ہے اکبرؔ کہاں ہو تم
کم نہیں وہ بھی خرابی میں پہ وسعت معلومدشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں
بادۂ عیش جہاں کو اس میں کیوں کر ہو قراردل مرے سینے میں اک ٹوٹا ہوا پیمانہ ہے
عیش کا خالق بھی تو اندوہ کا خالق بھی توحاصل امید بن کر کاسۂ سائل میں آ
وہ بھی عطائے دوست ہے یہ بھی اسی کی دین ہےعیش میں قہقہے لگا طیش میں مسکرائے جا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books