تلاش کا نتیجہ "pas-e-manzar"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
مجھے مشکل ہے تجھے پاس بلانا جاناتو اگر چاہے تو آسان ہے آنا جانا
کتنا دل سوز وہ منظر وہ نظارہ ہو گاجب مسیحا نے مریضوں کو پکارا ہو گا
پاس آتے ہیں مرے اور نہ بلاتے ہیں مجھےیہ بھی کیا کم ہے کہ وہ یاد تو آتے ہیں مجھے
عشق کی حد سے نکلتے پھر یہ منظر دیکھتےکاش حسن یار کو ہم حسن بن کر دیکھتے
عذر آنے میں بھی ہے پاس بلاتے بھی نہیںباعث ترک ملاقات بتاتے بھی نہیں
خلوت میں آ کے دیکھ خدا ہے ہمارے پاسحق کو نہ ڈھونڈھ تو وہ چھپا ہے ہمارے پاس
تو بے پردہ ہو محفل میں اگر اے فتنہ سامانےقیامت تک نہ آئیں ہوش میں پھر تیرے دیوانے
وہ اچھوتا جام دے اے مرشد مے خانہ آجدل کو روشن ہو مقام کعبہ و بت خانہ آج
تمہارے کوچے میں آکے اے جاں نماز ہم یوں ادا کریں گےتمہی کو پوجیں گے دم بہ دم ہم تمہی کو سجدہ کیا کریں گے
اے روح و روان جان و تنم قد کنت بصیرا فی البشریاے نین کنول چندر مورت کوؤ مثل تو در فلک القمری
میری حیرت کیوں تجھے منظور ہےدل میں رہ کر آنکھ سے مستور ہے
دنیا میں کچھ نہیں ہے کہا مان جائیےپردے پڑے ہوئے ہیں خدا تک اٹھائیے
اگر منظور ہے پینا مئے وحدت کے ساغر کالیا کر نام ہر دم حضرت ساقیٔ کوثر کا
ہو کاش حاصل در کی گدائیگہے دیدہ فرشے گہے جبہہ سائی
اے فتنہ ہر محفل اے محشر تنہائیلے پھر ترا نام آیا لے پھر تری یاد آئی
بزم ہے ساقی ہے مے ہے گردش پیمانہ ہےاب کہاں مستوں کو ہوش کعبہ و بت خانہ ہے
بیت گیا ہنگام قیامت روز قیامت آج بھی ہےترک تعلق کام نہ آیا ان سے محبت آج بھی ہے
کیوں مجھ سے نظر پھیری اے مرشد مے خانہدریا کے پاس آکر پیاسا رہا مستانہ
اے برق حسن یار یہ اچھا ظہور تھادیدار کو کلیم تھے جلنے کو طور تھا
کبھی اے حقیقت منتظر نظر آ لباس مجاز میںکہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبین نیاز میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books