تلاش کا نتیجہ "qalb"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
جب تک کہ ترا قلب مصفا نہیں ہوتاجلوہ رخ دل دار کا پورا نہیں ہوتا
روح بے چپن ہے قالب میں تو پردا کیساراز دل اپنے مسیحا سے چھپانا کیسا
میں ڈھونڈوں کہاں تجھ کو اے یار جانی میرے نفس و قالب میں اور جاں میں تو ہےنہیں آتا کیوں میری آنکھوں کے آگے میرے چار عنصر کے ارکاں میں تو ہے
صاف کر قلب کو جہاں تک ہویہ جو بہتر نہیں تو کچھ بھی نہیں
زباں سے نکلے مری لا الہٰ الا اللہتو قلب سے میری آواز اللہ آئے
گداز قلب سوز غم ہجوم یاس بے تابیہم درد مندے ہم دل گدازے
کہیں قلب لیلیٰ میں مجنوں بسا ہےکہیں عشق شیریں کو فرہاد کا ہے
ذوق سجود کیا کرے نعت و درود کیا کرےمعرفت حبیب کو قلب گداز چاہیے
ہے بے شمار بت میرے قلب سیاہ میںان کی نگاہ ناز نے کعبہ بنا دیا
مبتلائے کشمکش ہے کب سے قلب ناتواںایک چنگاری کو مدت سے ہوا دیتا ہوں میں
ان کا جمال دیکھ کے دیکھا جو اے نصیرؔقلب و نگاہ حسن کے سانچے میں ڈھل گئے
چپ رہو رضواںؔ خدا کے واسطے اب چپ رہوایسے نکتوں سے ہر اک کا قلب گرمایا گیا
کہ قطع نظر وسوسۂ قلب و نظر سےہر جلوۂ پوشیدہ و پیدا سے گزر جا
ہے دل دہی میں کس کی مرا قلب مضطربسرعت میں ہر نفس ہے یہ دم کس کے واسطے
نظر وہ پیار کی تیری ہماری بے بسی اس پرستم کرتی ہے دل پر قلب پر چھریاں چلاتی ہے
رنگ عصیاں سے بہت دھندلا ہے اب یہ آئینہعکس جلوہ بن کے قلب ماہرؔ کامل میں آ
کیا کرتے ہیں گھر بیٹھے ہی درشن ان کے جوبن کاملا ہے آئینہ ہم کو سکندر قلب روشن کا
اس نے رگ رگ کو سکھا دیں عشق میں بے چینیاںقلب مضطر اک عذاب جان مضطر ہو گیا
یہاں چہرہ چہرہ نقاب ہے یہاں جسم جسم حریم ہےجو درون قلب دکھا سکے میری آنکھ کو وہی نور دے
ہر دم دھیان گرو میں رکھنا سر کو رکھنا چرنوں میںگرو کرپا کا پی کر امرت قلب کی ہوے صفائی رے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books