تلاش کا نتیجہ "क़ैस"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
قیس رخصت ہوا دنیا سے تو فرہاد آیاایک ناشاد گیا دوسرا ناشاد آیا
خود چلی آئے گی لیلیٰ قیس کا دل چاہیےعشق میں تاثیر ہے پر جذب کامل چاہیے
اے قیسؔ بتا دے مجھے کیا ان کو بتاؤںجو پوچھتے ہیں مجھ سے تجھے کیا نظر آیا
محمل کی طرف قیسؔ عبث ہیں تری نظریںلیلیٰ کی طلب ہے تو ذرا دل کی طرف دیکھ
کاش ہو تہہ نشیں کبھی قیسؔ دل پر اضطراببہتا ہی جا رہا ہے یہ بحر تخیلات میں
قیس نے مجھ سے گلے مل کر کہاساتھ دیوانے کے دیوانہ رہے
قیس پر بھی یہ حقیقت کھل گئیخود ہے لیلیٰ محمل و محمل فریب
نہیں قیس و فرہاد سا میں نیازؔکہ ہوں گرد و صحرا و کہسار کے
ہو گئی قیس کی خود پوری تمنا اس دمجس گھڑی نجد میں ناقہ کے مقابل نکلا
شوق ہر رنگ رقیب سر و ساماں نکلاقیس تصویر کے پردے میں بھی عریاں نکلا
قیس کو ہوش نہیں لب پہ انا لیلیٰ ہےاپنے دیوانے کو آ کر ذرا لیلیٰ دیکھے
قیس کم ظرف تھا فرہاد تنک حوصلہ تھادل لگی ہم تو سمجھتے ہیں لگانا دل کا
جستجو لے کے تمہاری جو چلے قیس کوئیاس کو مجنوں کسی لیلیٰ کا بنا دیتے ہو
کہا لیلیٰ نے کہ اے قیس ذرا ہوش میں آتنکے چنتا پھرے انسان یہ سودا کیسا
عاشق نہ ہو تو حسن کا گھر بے چراغ ہےلیلیٰ کو قیس شمع کو پروانہ چاہیے
قیس لیلیٰ پہ تو یوسف پہ زلیخا عاشقآپ کے حسن پہ خود خالق یکتا عاشق
قیس بھی انگشت بدنداں ہے دیکھو حشر میںمیرے ارمانوں کی دنیا کو وہ ویراں دیکھ کر
حسن لیلیٰ ہے یہی خواب زلیخا ہے یہیقیس دیوانہ یہی یوسف زنداں ہے یہی
ڈر کے صحرائے بلا سے جو پکارا میں نےقیس نے دی مجھے آواز کہ فرہاد آیا
کوہ و صحرا کی طرف ہم جو قلقؔ جا نکلےقیس و فرہاد لگے کہنے کہ استاد آیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books