تلاش کا نتیجہ "परवाने"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
عاشق ہیں گوشہ گیر نہیں کوچہ گرد ہمپروانے جلتے پھرتے ہیں گھر گھر چراغ میں
جاگ اٹھی کیفیت سوز محبت سیمابؔصبح سے جان پڑی شام کے پروانے میں
احباب دم نزع مجھے دیکھ رہے ہیںمنہ تکتے ہیں پروانے چراغ سحری کا
کیا شمع انجمن پہ جلانے کا اتہامجلنا ہی تھا نصیب میں پروانے جل گئے
عشق تخلیق ہوا حسن پہ مٹ جانے کوشمع افسردہ نہ ہو پھونک کے پروانے کو
ہزار شمع جلیں اور لاکھ پروانےخود آگہی میں یہ سوز و گداز ہو تو کہوں
جل گیا خاک ہوا خاک بھی پامال ہوئیپھر بھی ہے روح محبت وہی پروانے میں
آگ کا رزق ہے وہ سوختہ قسمت بھی نصیرؔشمع تصویر ہے جلتے ہوئے پروانے کی
پروانے آہی جائیں گے کھنچ کر بہ جبر عشقمحفل میں صرف شمع جلانے کی دیر ہے
حسن ہی سے عشق کے بنتے ہیں افسانے ہزارشمع پیدا خود کیے لیتی ہے پروانے ہزار
ہے تیری ذات وہ اک شمع انجمن افروزکہ جس کی لو پہ لپکتے رہیں گے پروانے
یہ تفصیل محبت ہے یہ الفت کا خلاصہ ہےسلگتی ہے ادھر شمعیں ادھر جلتے ہیں پروانے
مایۂ ناز ہے اے اہل خرد سیکھ تو لوآتش عشق میں جلنا کسی پروانے سے
جان دی جس نے وہ جانا وصل جاناں کا مزہشمع کا جو راز ہے معلوم پروانے کو ہے
حسن کے طالب نہیں رکھتے تمیز کفر و دیںایک پروانے کو شمع کعبہ و بت خانہ ہے
اک طواف رخ شمع ہی کیا تھا سب نےپھر سحر تک نہ رہی جاں کسی پروانے میں
رو رو کہتی ہے شمع لاش پہ پروانے کےتم تو جل بجھ گئے اک میں ہی ہوں جلنے کے لیے
اس عشق کے کوچہ میں مٹ کر بتلایا یہ مٹنے والوں نےدیوانوں کی مثل پروانے میت ہی اٹھائی جاتی ہے
ذرا سی جان ہے پر دل جگر پروانے کا دیکھوکہ جلتی آگ میں کس شوق سے گر گر کے جلتا ہے
پروانے کی حالت کیا کہیے پروانہ ہے آخر پروانہیہ شمع کو بھی پیار آ جاتا ہے جس وقت وہ سامنے ہوتے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books