تلاش کا نتیجہ "ब-नाम-ए-हरम"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
صحن حرم و کوئے صنم چھوڑ دیا ہےہر در کو ترے در کی قسم چھوڑ دیا ہے
جب اہل خرد دیر و حرم ڈھونڈھ رہے تھےدیوانے تیرا نقش قدم ڈھونڈھ رہے تھے
اہل فنا کو نام سے ہستی کے ننگ ہےلوح مزار بھی مری چھاتی پہ سنگ ہے
روشنی نام کو بھی خانۂ ویراں میں نہیںہائے بجلی کی چمک بھی شب ہجراں میں نہیں
لے کے دل میں محبت کی پاکیزگی گھر سے نکلے تھے دیر و حرم کے لیےہم جنوں میں نہ جانے کہاں آ گئے ماہ و انجم نے بوسے قدم کے لیے
حرم اور دیر کے کتبے وہ دیکھے جس کو فرصت ہےیہاں حد نظر تک صرف عنوان محبت ہے
حاجت حرم کی ہے نہ صنم خانہ چاہیےذوق سجود کو در جانانہ چاہیے
ملا نام خدا وہ مرتبہ تجھ کو حسیں ہو کرفلک کرتا ہے مجرا تیری چوکھٹ کو زمیں ہو کر
نہ حرم میں نہ سکوں ملتا ہے بت خانے میںچین ملتا ہے تو ساقی تیرے مے خانے میں
عاشق بدنام کو پروائے ننگ و نام کیاآپ جو ناکام ہو اس کو کسی سے کام کیا
حرم ہے کیا چیز دیر کیا ہے کسی پہ میری نظر نہیں ہےمیں تیرے جلووں میں کھو گیا ہوں مجھے اب اپنی خبر نہیں ہے
ہر دم خیال جاناں آنکھوں کے روبرو ہےدل میں میرے سما جا مدت سے آرزو ہے
کرم ساقیٔ کوثر جو بدستور رہےچشم مے کش میں خمار مے منصور رہے
آئینۂ نظر کو میں رو بہ رو رکھا ہوںجو دیکھتا ہے مجھ کو میں اس کو دیکھتا ہوں
نظر وہ ہوکے ترا حسن روبرو آئےجدھر بھی دیکھو نظر صرف تو ہی تو آئے
یوں وہ محفل میں بصد شان بنے بیٹھے ہیںمیرا دل اور مری جان بنے بیٹھے ہیں
خاک سے تا بہ کہکشاں ہم نے تو جب کیا سفرعشق ملا قدم قدم حسن ملا نظر نظر
چھپا نہیں جا بہ جا حاضر ہے پیاراکہاں دو چشم جو ماریں نظارہ
اے صنم مجھ کو کسی سے بھی سروکار نہیں بخدا تیرے سوادین و ایمان سے بھی مطلب مجھے زنہار نہیں میں تو بندہ ہوں ترا
جلوہ بقدر ظرف نظر دیکھتے رہےکیا دیکھتے ہم ان کو مگر دیکھتے رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books