تلاش کا نتیجہ "सुकून"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
سکون دیکھ لیا اضطراب دیکھ لیاغرض کہ رنگ جہان خراب دیکھ لیا
دل کو نہیں سکون مری جاں ترے بغیرآ جا کہ زندگی ہے پریشاں ترے بغیر
زخموں سے کلیجے کو بھر دے برباد سکون دل کر دےاو ناز بھری چتون والے آ اور مجھے بسمل کر دے
اپنے سکون دل کا اب مل گیا سہاراامروز شاہ شاہاں مہماں شدست مارا
سب سکون و قرار چھین لیاتیری یاری جناب خوب رہی
دل میں کتنا سکون ہوتا ہےجب کوئی مدعا نہیں ہوتا
سکون دل مبتلا چاہتا ہوںغم عشق کی انتہا چاہتا ہوں
اک جان اور سکون کے دشمن ہزار میںبہزادؔ مبتلا کو نہ کیوں اضطراب ہو
کاملؔ سکون موت ہے کیوں موت مانگیےاپنی اپنا زندگی ہے دل بے قرار سے
آیا ہوں بھیک مانگنے اے ساکنان دہرکیا ہے کوئی سکون کی دولت لئے ہوئے
اسے میرا سکون دل گوارا کس طرح ہوگاجسے میرا تڑپنا بھی برا معلوم ہوتا ہے
مٹا کے اپنی خودی ماسوا سے کر انکارسکون روح بجز ذکر لا الٰہ نہیں
مدت سے ڈھونڈھتا ہوں ملتا مگر نہیں ہےوہ اک سکون خاطر جو بیشتر نہیں ہے
مری ہستی پریشاں مری زندگی تھی طوفاںاسے اک سکون بخشا یہ کرم نہیں تو کیا ہے
دوا جب تم نہیں دیتے شفا جب تم نہیں دیتےتو آخر پھر سکون خاطر بیمار کیسے ہو
اے تصور کیا سکون دل تھا تجھ کو ناگوارتو نے ان کو سامنے لا کر خراماں کر دیا
شاید اسی طرف سے ملے کچھ سکون زیستپہلو سے اپنے غم کو جدا کر رہا ہوں میں
سکون مستقل دل بے تمنا شیخ کی صحبتیہ جنت ہے تو اس جنت سے دوزخ کیا برا ہوگا
وہی سب سے بڑی نعمت ہے جو مل جائے بے مانگےسکون دل سے بہتر اضطراب دل سمجھتا ہوں
کسی کروٹ کسی پہلو سکون دل نہ پاؤں میںتری الفت میں حال دل ہمارا ہو تو ایسا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books