تلاش کا نتیجہ "khat"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
خط ہے شاید کسی شرابی کاخط کے اوپر لکھا ہے مے خانہ
حشر میں جس نے کہا بندہ خطا کاروں میں ہےرحمت اس کی بولی چل تو کن گنہ گاروں میں ہے
جو چاہے کہ قحط و وبا دور ہوپڑھے یا ولی الولا دور ہو
انہیں نامہ بر نے جو خط دیا تو یہ کہہ کے قتل اسے کیانہ پہنچنا پھر کے وہاں تیرا یہی اس کے خط کی رسید ہے
تم نہ آؤ تو خط بھیج دوکچھ طبیعت بہل جائے گی
از سبزہ بر گل خط می فدائیدل می فریبی جاں می ربائی
نہ دینا خط شوق گھبرا کے پہلےمحل موقع اے نامہ بر دیکھ لینا
میں خط تو تجھ کو بھیجوں او آسمان والےلیکن کہاں کبوتر اونچی اڑان والے
ورق گل کو لے اڑی ہے نسیمخط مرا دست نامہ بر میں نہیں
حد بھی کچھ اے خامۂ حسرت رقملکھ بھی چک خط کیا ہوا دفتر ہوا
دیکھیے کب تک جواب خط سے آنکھیں شاد ہوںراستہ دیکھا نہیں قاصد بھٹکتا جائے گا
خط مرا لے کے کبوتر جو پہنچا اس تکنسر طائر مرے طالع کا ستارا ہوتا
ہو چکا عیش کا جلسہ تو مجھے خط بھیجاآپ کی طرح سے مہمان نہ بلائے کوئی
رکھتا نہیں زمین پہ مارے خوشی کے پاؤںشاید جواب خط کمر نامہ بر میں ہے
شوق جواب خط ہے دم نزع بھی امیرؔہوں منتظر میں قاصد فرخندہ فال کا
خط تقدیر میں معدوم ہے اپنی ہستییار نے یوں ہی لکھا تھا مجھے معلوم نہ تھا
رو سفیدی مجھے حاصل ہے سیہ کاری میںمیں بھی کیا خط عمل ہوں کسی سودائی کا
قیامت تک اٹھا سکتے نہیں ہم سر کو سجدہ سےخط پیشانی اپنا آستان یار سے باندھا
دور جاری ہے ہر وقت مے گلگوں کاپڑھ لے ساقی یہی تحریر خط جام میں ہے
اے دردؔ ہم سے یار ہے اب تو سلوک میںخط زخم دل کو مرہم زنگار ہو گیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books