تلاش کا نتیجہ "rakhe"
Tap the Advanced Search Filter button to refine your searches
خدا محفوظ رکھے عشق کے جذبات کامل سےزمیں گردوں سے ٹکرائی جہاں دل مل گیا دل سے
رکھا نہ اب کہیں کا دل بے قرار نےبرباد کر دیا غم بے اختیار نے
منزل عشق میں جب رکھا ہے قدم ہر قدم کو بڑھانے کی کوشش کروزندگی کا صحیح لطف آ جائے گا تم مرے ساتھ آنے کی کوشش کرو
خانقاہ چشت میں جس نے قدم پہلا رکھادوسرا اس کا قدم پھر عرش بالا پر ہوا
ایک پوشیدہ کمر یار نے کیا رکھی ہےآنکھ بھی شکل دہن ہم سے چرا رکھی ہے
خدا رکھے سلامت درد الفتبڑی راحت فزا تنہائیاں ہیں
خودداری و محرومی محرومی و خودداریاب دل کو خدا رکھے اب دل کا زمانا ہے
خضر سلطاں کو رکھے خالق اکبر سرسبزشاہ کے باغ میں یہ تازہ نہال اچھا ہے
ہے صدا حاتم کی در پر میرے آقا کے امیرؔیہ خدا رکھے عجب دربار درباروں میں ہے
خدا رکھے سلامت تم کو رہنا ہے ابھی طرفہؔکسی کا راہبر بن کر کسی کا رہنما ہو کر
خدا رکھے سلامت جن کو ان کو موت کب آئےتڑپتے لوٹتے ہم کوچۂ قاتل میں رہتے ہیں
ہے نہیں جنت میں عابد جس کی خواہش ہے تجھےتا ابد قائم رکھے وہ جام کوثر اور ہے
دل نہیں عرش مگر رہ گزر عرش تو ہےدل پہ رکھے نظر انساں تو فرشتہ ہو جائے
نہیں احساس اے سیمابؔ مجھ کو عہد پیری کاخدا رکھے ابھی تو جذبۂ دل ہے جواں میرا
دل ویراں کو میرے دیکھ کر کہتی ہے ویرانیخدا آباد رکھے اس کو کیا دلچسپ بستی ہے
جو رکھے چارہ گر کافور دونی آگ لگ جائےکہیں یہ زخم دل شرمندہ مرہم بھی ہوتے ہیں
دعائیں دے رہا ہوں زیر مرقد اپنے قاتل کوخدا رکھے اسے جس نے مری حسرت نکالی ہے
منہ سے جو انساں کہے اس کا تو کچھ رکھے لحاظقول کا تو پاس ہو انسان کو ایسا دل تو ہو
تم مرے رونے پہ ہنستے ہو خدا ہنستا رکھےیہ بھی کیا کم ہے کہ رو کر تو ہنسا سکتا ہوں میں
گلہ ہے وفائی کا کس سے کریں ہم ہمارا گلہ کوئی سنتا نہیں ہےخدا تم کو رکھے جوانی کے دن ہیں تمہارا زمانہ تمہاری خدائی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
Urdu poetry, urdu shayari, shayari in urdu, poetry in urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books